کانز ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کا شاندار ڈیبیو
ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو میک اپ برینڈ لوریل کی سفیر کے طور پر کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔
ماہرہ خان نے اپنی پہلی کانز ریڈ کارپٹ واک کے دوران اطالوی ڈیزائنر البرٹا فیریٹی کا سیاہ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا۔
وہ اپنے اس انداز کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کرتی رہیں۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی ریڈ کارپٹ واک کے دوران کسی اور جوڑے کو پہننے کا انتخاب کیا تھا، تاہم ان کے سامان کو کسٹم حکام کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔
جس کے بعد انہوں نے یہ گاؤن پہننے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے کانز میں شاندار ڈیبیو سے دل جیت لیے
ماہرہ خان کانز میں اپنی آمد کے بعد سے اب تک اپنے ہر انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔
کانز ریڈ کارپٹ واک کے بعد انہوں نے جوپرڈ پارٹی کے لیے بھی نہایت منفرد لباس پہننے کا انتخاب کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ اس ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ اور فیشن آئکن سونم کپور آہوجا بھی جلوہ گر ہوئیں۔
سونم کپور آہوجا نے شادی کے بعد اپنی پہلی کانز ریڈ کارپٹ واک کے دوران ڈیزائنر رالف اور روسو کا لہنگا زیب تن کیا۔
ان کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں، جس میں وہ ماہرہ خان کو پیار کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ سونم کپور آہوجا سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور دپیکا پڈوکون بھی کانز ریڈ کارپٹ پر لوریل برینڈ کی تشہیر کے لیے موجود تھیں۔