• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سی پیک ملک میں معاشی انقلاب برپا کردے گا،مشاہد حسین

شائع May 14, 2018

پاک-چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کےپارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک ایک میگا قومی منصوبہ ہے جو اس ملک اور عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں بات کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سی پیک ایک طویل المدت منصوبہ ہے، جوملک میں معاشی انقلاب برپا کرے گا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زونز، سڑکیں، موٹر ویز ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں کا اجرا کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ تھر کول کے پاور پلانٹ ماضی کی تمام حکومتوں کا خواب رہا ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت اور زراعت سمیت تمام شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوب ایشیائی ممالک سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے استفادے کے لیے منصوبے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی سی پیک کے حوالے سے صوبوں کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں اور اس منصوبے سے ملک کے تمام علاقوں کو یکساں فوائد اور مواقع میسر آئیں گے۔

ایک سوال پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مقبول قائد ہیں جو انتہائی تحمل سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے تحفظات کے باوجودقانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل کیا اور جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور تمام فیصلوں پر ملک کے بہترین مفاد میں عمل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے بڑے بڑے اجتماعات کے ذریعے اپنے بیانیے کو قوم کے سامنے رکھا ہے جس کو عوام میں مقبولیت ملی ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024