• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ریچا چڈا کو’گینگ ریپ‘ اور قتل کی دھمکیاں

شائع May 13, 2018
اداکارہ کو ٹوئٹر پر دھمکی دی گئی—فائل فوٹو: ووگ
اداکارہ کو ٹوئٹر پر دھمکی دی گئی—فائل فوٹو: ووگ

بولی وڈ کی ورسٹائل اور بیباک اداکارہ ریچا چڈا کو ’ہندو ازم‘ کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا اور اسے انتہاپسندوں نے سرعام ’گینگ ریپ‘ اور قتل کی دھمکیاں دے دیں۔

اداکارہ کو انتہا پسند ہندو توا کے کارکن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرعام دھمکیاں دیں، جس کے بعد اداکارہ کی حمایت میں دیگر بولی وڈ اداکار بھی سامنے آگئے۔

ریچا چڈا کو ایڈوکیٹ وویک گارگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مئی کو ’گینگ ریپ‘ اور قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

انتہا پسند ہندو کی جانب سے اداکارہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف بھی نفرت آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔

ہندو انتہاپسند نے اداکارہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریچا چڈا اور ان جیسے دیگر افراد جیسے 100 مسلمان ہر روز اکھاڑے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زندہ رہنے کیلئے خواتین کا ہراساں ہونا مجبوری ہے، ریچا چڈا

ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایجنسیز کے ذریعے روز ایک ہزار مسلمانوں کو مروایا بھی جاتا ہے۔

—فوٹو: وکی پیڈیا
—فوٹو: وکی پیڈیا

ہندو انتہاپسند کی ٹوئیٹ میں ریچا چڈا سمیت ایک اور شخص کو مینشن کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ کسی دن سب کے سامنے اداکارہ کو بھی ’گینگ ریپ‘ کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک اور ٹوئیٹ میں ہندو انتہاپسند کی جانب سے اداکارہ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ہندوستان میں محفوظ نہیں، اس لیے انہیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض بھجوا دیا جائے، کیوں کہ جہاز کی ٹکٹ کا خرچہ اداکارہ برداشت کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیریئر بنانے کے لیے ریچا چڈا کو کیا مشورہ دیا گیا؟

خود کو آن لائن دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا، تاہم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ عہدیداروں نے ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دیا۔

اداکارہ نے ساتھی اداکاروں اور دیگر افراد کو ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ ان دھمکیوں کی شکایت ٹوئٹر کو کر چکی ہیں، تاہم انتظامیہ ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دے رہی ہیں۔

ریچا چڈا کو ہندو انتہا پسند نے دھمکیاں اداکارہ کی جانب سے 5 مئی کو کی جانے والی ایک ٹوئیٹ کے بعد دیں۔

ریچا چڈا نے 5 مئی کو ہندی زبان میں ایک ٹوئیٹ کی تھی، جس میں انہوں نے ہندو توا اور ہندو ازم کو عام لوگوں اور خود بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ریچا چڈا پرتعیش پارٹیوں میں کیوں نہیں جاتیں؟

ان کی اسی ٹوئیٹ کے رد عمل میں ہی ہندو ازم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے کارکن نے انہیں دھمکیاں دیں۔

اداکارہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد اداکار فرحان اختر، عالیہ بھٹ، پوجا بھٹ اور پلکت شرما سمیت دیگر افراد نے بھی ان کی حمایت میں ٹوئیٹس کیں اور انہیں ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی۔

بعد ازاں ریچا چڈا کو دھمکیاں دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024