• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یوٹیوب کی یہ تبدیلیاں پسند کریں گے؟

شائع May 12, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اپنا بہت زیادہ وقت یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے نہ گزاریں اور اس مقصد کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

جی ہاں گوگل کی خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کی توجہ بھٹکانے کا باعث نہ بنے اور وہ اس حوالے سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے یوٹیوب میں وہ ایسا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ بس اب ویڈیوز نہ دیکھیں۔

سننے میں یقین تو نہیں آتا مگر یوٹیوب آپ کو ویڈیو دیکھنے سے روکنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ فیچر بائی ڈیفالٹ تو نہیں ہوگا بلکہ خود سیٹ کرنا ہوگا مگر پھر بھی کمپنی کی جانب سے کافی خوشگوار اقدام ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ میں پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور پھر سیٹنگز میں جاکر جنرل میں جائیں جہاں Remind me to take a break کے نام سے فیچر سب سے اوپر موجود ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ اس میں ہر 15 منٹ سے ہر 3 گھنٹے بعد یہ ویڈیو نہ دیکھنے کی یاد دہانی محفوظ کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح ایک اور فیچر شیڈولڈ ڈائجسٹ کے نام سے ہے جو کہ سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے ٹیب میں ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فیچر سے آپ معمول کے نوٹیفکیشنز (جو چینیل سبسکرائب کیے ہوں) کو بار بار موصول کرنے کی بجائے دن بھر میں ایک بار ڈائجسٹ کی شکل میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟

یہ بھی کافی کارآمد تبدیلی ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے، جو بار بار کے نوٹیفکیشن سے تنگ آجاتے ہیں۔

یہ دونوں فیچر اس وقت تمام صارفین کو تو دستیاب نہیں مگر کافی حد تک اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024