• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع May 12, 2018

کانز 2018 میں دپیکا کے بہترین اور بدترین لکس


بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے دوسری مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر واک کے ساتھ ساتھ میڈیا کانفرنسز اور فوٹو شوٹس کے لیے بہت سے لکس اپنائے۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور ان کی اسٹائلسٹ شلینا ناتھانی کو فیشن کے حوالے سے کئی مربتہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون کے ریڈ کارپٹ پر اپنائے انداز کو تو پسند کیا گیا تھا، تاہم دوسرے تمام لکس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سال دپیکا پڈوکون نے اپنے فیشن کے ساتھ بہت سے نئے تجربے کیے، تاہم ان میں بھی اداکارہ کے کچھ لکس متاثر کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ کچھ اس بار بھی متاثر نہ کرپائے۔

کانز 2018 مین دپیکا پڈوکون کے تمام لکس میں کیا بہترین رہا اور کیا بدترین یہاں دیکھیں:

بہترین لکس

دپیکا کی پہلی ریڈ کارپٹ واک

اس دوران اداکارہ نے ڈیزائنر زہیر مراد کا گاؤن زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

جینز میں اداکارہ کا انداز

میڈیا سے بات چیت کے دوران دپیکا نے سادہ لیکن نہایت اسٹائلش انداز اپنایا۔

جامنی سوٹ

دپیکا پڈوکون اس جامنی سوٹ میں نہایت منفرد نظر آئیں، اس انداز میں اداکارہ کو اس سے قبل کبھی دیکھا نہیں گیا۔

بدترین لکس

دپیکا یا ٹافی؟

بولی وڈ اداکارہ اگر یہ لباس کسی فلم کی پروموشن کے دوران پہنتی تو زیادہ اچھا لگتا، لیکن کانز جیسے فیسٹیول میں اس لباس نے ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، وہ صرف چلتی پھرتی ایک ٹافی نظر آئیں۔

دپیکا کا سیاہ اور گلابی لباس

اس دوران دپیکا فلوسپی برینڈ کا جوڑا پہنے نظر آئیں، نہ تو دپیکا اس لباس میں دلکش لگیں اور نہ ہی ان کی جیولیری متاثر کرپائی۔

دپیکا کا منفرد گاؤن

ویسے تو دپیکا پڈوکون اپنے اس انداز میں منفرد تو لگیں، لیکن ان کا یہ لباس بھی متاثر کرنے میں ناکام رہا۔