• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

نڈال نے مسلسل سیٹ جیتنے کا 34سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

شائع May 11, 2018
عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہو گا— فوٹو: اے ایف پی
عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہو گا— فوٹو: اے ایف پی

میڈرڈ: شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جان میک اینروئے کا سنگل کورٹ پر مسلسل زیادہ سیٹس جیتنے کا 34 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ڈائیگو کے خلاف فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے 6-3 اور 6-3 سے فتح سمیٹ کر لگاتار 50سیٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ 34سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا۔

جان میک اینروئے نے 1984 میں بغیر سیٹ ہارے سنگل کورٹ پر مسلسل 49 کامیابیاں حاصل کی تھیں۔

نڈال نے یہ ریکارڈ گزشتہ سال فرنچ اوپن کے ساتھ ساتھ رواں سال بارسلونا اوپن اور مونٹی کارلو اوپن کے دوران قائم کیا۔

31 سالہ عالمی نمبر ایک کا میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024