• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، پاکستان میں بھی اثرات

شائع May 9, 2018

افغانستان کے شمالی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جبکہ پاکستان کے خبیر پختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد سمیت لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کی پہاڑیوں میں تاجکستان کے ساتھ افغانستان کی سرحد میں تھا جس کی گہرائی 111 کلومیٹر تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک منٹ تک زمین کو جھولتے ہوئے محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں جو زلزلے کا مرکز تھا، وہاں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ یہ پاکستان میں ایک ہی روز یہ دوسرا زلزلہ تھا اس سے قبل آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔

پاکستان میں دونوں زلزلے کے پی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جہاں خوفزدہ شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

کے ہی میں پشاور، چارسدہ،نوشہرہ، مردان، صوابی، چترال، ایبٹ آباد کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024