• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع May 9, 2018

کولیسٹرول سے تحفظ دینے والے پھل



ہائی بلڈپریشر یا فشار خون کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو مختلف جان لیوا امراض کا سبب بن جاتا ہے اور اس قاتل مرض کا سبب بننے والا سب سے بڑا عنصر کولیسٹرول ہوتا ہے۔

کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدار انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتی ہے۔

کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذاﺅں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جو دوران خون میں اس کی شرح بڑھا دیتی ہے جوکہ بلڈپریشر، امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے۔

کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کے لیے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان میں شامل وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی دفاعی نظام کی طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ دوران خون میں کولیسٹرول کو بھی صحت مند شرح پر رکھتے ہیں۔

تو ایسے ہی موثر ترین پھلوں کے بارے میں جانیں جو کولیسٹرول کو معمول پر رکھتے ہیں۔

اسٹرابریز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسٹرابری کا روزانہ استعمال جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی دوران خون میں شرح کو 4 سے دس فیصد تک کم کرتی ہے۔ اسٹرابریز اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہیں جو کہ کینسر اور امراض قلب سمیت متعدد بیاماریوں سے تحفظ دینے کے لیے اہم ثابت ہوتے ہیں، جبکہ اس کا روزانہ استعمال موٹاپے پر بھی قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مالٹے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مالٹے کولیسٹرول کی شرح کو بڑھنے نہیں دیتے بلکہ انہیں نظام ہضم کا حصہ بناکر دوران خون میں منتقل کردیتے ہیں۔ روزانہ ان کا استعمال یا ان کے جوس کے ایک گلاس کا روزانہ استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں شامل وٹامن سی دیگر امراض سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لیموں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

تمام ترش پھلوں کی طرح لیموں میں بھی وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتے اور معمول پر رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس میں شامل فائبرز نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں جس سے بھی دوران خون میں کولیسٹرول کی شرح بڑھنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

گریپ فروٹس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گریپ فروٹس بھی مالٹوں اور لیموں کی طرح مضر صحت کولیسٹرول کی شرح کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ طبی سائنس کے مطابق سرخ گریپ فروٹس کا استعمال معمول بنالیا جائے تو یہ کولیسٹرول کی شرح کم رکھنے اور دل کو صحت مند بنانے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں چربی کو گھلاتا ہے جس سے موٹاپے پر قابو پانا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

بلیو بیریز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بلیوبیریز کے طبی فوائد اکثر سامنے آتے رہتے ہیں جیسے یہ دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے، کینسر سے تحفظ دیتی ہے جبکہ جسمانی ورم یا سوجن کو دور بھگاتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول کی شرح کو بھی معمول میں رکھنے کے لیے مددگار پھل ہے۔ یہ دوران خون میں چربی کے خلیات کو منتشر کرکے کولیسٹرول کی شرح کو نقصان دہ حد تک بڑھنے نہیں دیتی۔

خوبانی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خوبانی ایسے اجزاءسے بھرپور پھل ہے جو دوران خون میں مضرصحت کی بجائے فائدہ مند کولیسٹرول کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو دیگر متعدد امراض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

سیب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

روزانہ ایک سے دو سیب کھانے کی عادت مضر صحت کولیسٹرول کی شرح کم کرتی ہے اور دل کو صحت مند رکھتی ہے، یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ سیب میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس کولیسٹرول کو شریانوں میں اکھٹے نہیں ہونے دیتے۔ اسی طرح یہ پھل موٹاپے سے تحفظ دینے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور یہ محاورہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے۔