• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کے خلاف شدید احتجاج

شائع May 7, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں نوجوانوں کے قتل اور مظاہرین کو زخمی کیے جانے کے خلاف سری نگر میں مکمل ہڑتال، احتجاج کیا گیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے گئے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس استعمال کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک روز قبل ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا اور اس دوران فائرنگ کرکے ایک کم عمر لڑکے سمیت 6 کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔

بھارتی فورسز کی اس کارروائی کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی تھی جس پر حریت رہنماوں نے سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت حریت رہنماوں کو نظر بند کردیا گیا۔

بھارتی فورسز نے فائرنگ سے 6 کشمیریوں کو اتوار کے روز جاں بحق کردیا تھا—فوٹو:ااے پی

مظاہرین نے بھارتی فورسز کو پھتروں سے جواب دیا—فوٹو:اے پی

بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا—فوٹو:اے پی

نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا—فوٹو: اے پی

حریت رہنماوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر ریاست میں پیٹرولنگ کرتے رہے—فوٹو:اے پی

نوجوانوں کی ہلاکت پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی—فوٹو: اے پی

سری نگر میں ہڑتال کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں کی تلاشی بھی لی گئی—فوٹو: اے پی

فورسز نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی—فوٹو: اے پی