• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سات دن محبت ان‘ یہ تو ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے دوست

شائع May 7, 2018 اپ ڈیٹ May 8, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

قریبا 2 منٹ 10 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فلم کے مرکزی کردار آپس میں کیسے ملتے ہیں یا ان کا آپس میں تعلق کیسے قائم ہوتا ہے۔

پہلے ٹیزر کے بعد یہ اندازے بھی غلط ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ فلم میں جاوید شیخ منفی کردار میں نظرآئیں گے، کیوں کہ فلم کے گزشتہ ماہ 17 اپریل کو جاری کیے گئے ٹیزر میں بظاہر انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہرہ کو سردی میں محبت اور شہریار کا فالودے سے فولاد بننا‘

ٹریلر میں جاوید شیخ کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے بجائے انہیں جن اور بھوت کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بظاہر فلم کے مرکزی ہیرو یعنی شہریار منور کو مشوروں سے بے وقوف بناتے یا پھر زیرو سے ہیرو بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں ماہرہ خان کو بھی سادہ انداز میں دکھانے سمیت انہیں دلکش انداز میں بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ شہریار منور جو فلم میں ’ٹیپو‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، انہیں ایک سے زائد لڑکیوں کے معاملے میں الجھایا دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں حنا دلپزیر کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے، جو جاوید شیخ کی طرح مزاحیہ کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی ’سات دن محبت ان‘ کی جھلک

خیال رہے کہ لم میں شہریار منور صدیقی ٹیپو جبکہ ماہرہ خان نیلی نامی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جب کہ دونوں کو رشتے میں کزن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم میں ان دونوں کے علاوہ میرا سیٹھی، جاوید شیخ، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز

رومانٹک کامیڈی فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دی ہیں، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم ایک نوجوان لڑکے یعنی ٹیپو کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے۔

رومانٹک کامیڈی فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024