• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونم کپور کا اپنی شادی کی تقریبات میں رقص

شائع May 7, 2018
—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام
—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام

بولی وڈ کی فیشن آئکن اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس میں انہوں نے خود ہی معروف گانوں کی دھنوں پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔

اداکارہ کی مہندی کی تقریبات کا آغاز 7 مئی کی دوپہر ایک بجے کے بعد ان کے والدین کے گھر میں ہوا، جس میں معروف بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریبات سے ہی سونم اور آنند آہوجا کی شادی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، جو 8 مئی کی رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔

مہندی کی تقریب میں جہاں سونم کپور کے ہاتھوں میں مہندی سجائے جانے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، وہیں اس تقریب میں ان کی جانب سے مختلف بولی وڈ گانوں کی دھنوں پر کی گئی ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام
—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ سونم کپور خود اپنی ہی شادی کے سنگیت اور مہندی کے پروگرامات میں رقص کرتی دکھائی دیں گی۔

اداکارہ کی کزنز—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام
اداکارہ کی کزنز—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام

انسٹاگرام پر سونم کی شادی کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ پر ان کی مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

دولہا اور دلہن خوشگوار موڈ میں—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام
دولہا اور دلہن خوشگوار موڈ میں—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام

مہندی کی تقریبات میں ان کی کزنز یعنی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں خوشی اور جھانوی کپور سمیت ارجن کپور اور انوشلا کپور بھی نظر آئیں۔

—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام
—فوٹو: سونم کی شادی انسٹاگرام

مہندی کی تقریبات میں فلم ساز کرن جوہر اور سونم کپور کے چھوٹے چچہ اور اداکار سنجے کپور سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی نظر آئیں۔

سونم کپور کی شادی کل دوپہر ایک بجے تک ہندو مذہبی رسومات کے تحت ہوگی، جس کے بعد کل رات کو پارٹی دی جائے گی، جس میں شوبز، فیشن، میڈیا اور بزنس سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024