• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سونم کی شادی: کون رقص کرے گا، کس ڈیزائنر نے لباس ڈیزائن کیے؟

شائع May 6, 2018 اپ ڈیٹ May 7, 2018
شادی کی تقریبات 8 مئی کی رات تک جاری رہیں گی—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
شادی کی تقریبات 8 مئی کی رات تک جاری رہیں گی—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

بولی وڈ کی فیشن آئکن سمجھی جانی والی اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل یعنی 7 مئی کو دوپہر سے ہوگا، جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک طرف مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف اداکارہ کے مداح اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ فیشن آئکن اداکارہ کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی۔

اگرچہ سونم کپور نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ شادی کی تقریبات اور رخصتی کے وقت کس ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا پہنیں گی۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ مہندی اور سنگیت کے پروگرام میں الگ اور رخصتی کے وقت کسی اور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔

دکن کیرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران سادہ لباس زیب تن کریں گی، جس کی ڈیزائن انارکلی کے لباس کی طرح ہوگی۔

مہندی کی تقریبات میں ممکنہ طور پر اداکارہ یہ لباس پہنیں گی—فوٹو: دکن کیرونیکل
مہندی کی تقریبات میں ممکنہ طور پر اداکارہ یہ لباس پہنیں گی—فوٹو: دکن کیرونیکل

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونم کپور مہندی کی تقریبات کے دوران گلابی رنگ کے چپل پہنیں گی۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کے لیے عروسی جوڑا ان کی دوست ڈیزائنر انامیکا کھنہ تیار کریں گی۔

ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ سونم کپور اور ان کے خاندان کی جانب سے دی جانے والی شادی کی پارٹی میں وہ برطانوی فیشن ہاؤس ’رالف اینڈ روسو‘ کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔

سونم شادی کے عشائیے میں ممکنہ طور پر برطانوی فیشن ہاؤس کا تیار کردہ لباس پہنیں گی—فوٹو: رالف اینڈ روسو انسٹاگرام
سونم شادی کے عشائیے میں ممکنہ طور پر برطانوی فیشن ہاؤس کا تیار کردہ لباس پہنیں گی—فوٹو: رالف اینڈ روسو انسٹاگرام

یہ وہی فیشن ہاؤس ہے، جس کے لیے اطلاعات ہیں کہ وہ برطانیہ کے شہزادے ہیری کی دلہن میگھن مارکل کا بھی لباس تیار کرے گا۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سونم کپور کے ہونے والے شوہر آنند آہوجا فیشن ڈیزائنر رگھنوندرا راٹھوڑ کا تیار کردہ لباس پہنیں گے۔

سونم ممکنہ طور پر اپنے پسندیدہ فیشن ڈیزائنر کے لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
سونم ممکنہ طور پر اپنے پسندیدہ فیشن ڈیزائنر کے لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

کپور خاندان کے مرد حضرات کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ان کے تیار کردہ لباس پہنیں گے۔

بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونم کپور کس ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ بھارت کے معروف اور اپنے پسندیدہ ڈیزائنرز انامیکا کھنہ، ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کے لباس پہنیں گی۔

سونم کی بڑی کزن جھانوی ممکنہ طور پر منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف
سونم کی بڑی کزن جھانوی ممکنہ طور پر منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف

ساتھ ہی بتایا گیا کہ سونم کپور کا بھارت کے علاوہ پسندیدہ فیشن ہاؤس برطانیہ کا ’رالف اینڈ روسو انٹرنیشنل‘ ہے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس فیشن ہاؤس کا لباس بھی زیب تن کر سکتی ہیں

دوسری جانب بولی وڈ لائف نے اپنی خبر میں بتایا کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کے آغاز ہونے سے ایک دن قبل ہی سونم کپور کی کزنز یعنی معروف آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کو فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے دکان سے خریداری کرتے دیکھا گیا۔

سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف
سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف

امکان ہے کہ جھانوی اور خوشی کپور سمیت ان کی سوتیلی بہن انشلا کپور منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت میں نہ صرف جھانوی کپور رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس تقریب میں انیل کپور اور سونم کپور خود بھی ڈانس کریں گی۔

سری دیوی کی سوتیلی بیٹی انشلا کپور بھی منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف
سری دیوی کی سوتیلی بیٹی انشلا کپور بھی منیش ملہوترا کا لباس پہنیں گی—فوٹو: بولی وڈ لائف

علاوہ ازیں سنگیت کی تقریب میں کوریوگرافر فرح خان کی کوریوگرافی پر فلم ساز کرن جوہر، ورن دھون، جیکولین فرنانڈس، ارجن کپور اور انوپم کھیر سمیت دیگر اسٹارز بھی رقص کرتے نظر آئیں گے۔

سونم کپور ہر تقریب میں منفرد اور نیا لباس پہنیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
سونم کپور ہر تقریب میں منفرد اور نیا لباس پہنیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024