• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’اوینجر: انفنٹی وار‘ 11 دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم

شائع May 6, 2018
فلم میں 22 سپر ہیروز ایک طاقتور کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ
فلم میں 22 سپر ہیروز ایک طاقتور کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ

گزشتہ ماہ 27 اپریل کو دنیا میں ریلیز کی گئی ہولی وڈ کی سپر ہیروز سائنس فکشن فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے محض 11 دن میں دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس ہاؤس کی 19 ویں فلم نے نہ صرف 11 دن میں کمائی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، بلکہ اس نے معروف فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

’اوینجر: انفنٹی وار‘ سے قبل 12 دن میں ایک ارب ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کی کمائی کرنے کا اعزاز ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اوینجر:انفنٹی وار‘نے اسٹار وارز اور بلیک پینتھر کاریکارڈ توڑدیا
فلم کا طاقتور ولن تھیونس—اسکرین شاٹ
فلم کا طاقتور ولن تھیونس—اسکرین شاٹ

اسٹار وارز سیریز کی یہ فلم گزشتہ 3 سال سے ابتدائی 12 دن میں کمائی کرنے والی پہلی فلم تھی، لیکن 5 مئی سے اس سے یہ اعزاز 18 فلموں کے سپر ہیروز کی فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے چھین لیا۔

معروف امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے 5 مئی تک محض 11 دن میں دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر کی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس فلم نے محض 6 دن میں سب سے زیادہ کمائی کرکے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

18 فلموں کے 22 سپر ہیروز کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 63 کروڑ ڈالر جب کہ پہلے ہی 11 دن میں ایک ارب ڈالر کماکر اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: ’اوینجر: انفنٹی وار‘ کے سپر ہیروز کا دنیا بھر میں راج

خیال رہے کہ اس فلم میں مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی 18 فلموں کے سپر ہیروز کو ایک جگہ اکٹھا کرکے اسی اسٹوڈیو کے سب سے طاقتور ولن یعنی ’تھیونس‘ سے مقابلے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں معروف سپر ہیروز آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور مارول اسٹوڈیو کے دیگر تمام سپر ہیروز کو خطرناک ولن سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تھینوس نامی یہ کردارفلم میں 6 انفٹنی اسٹونز اکھٹا کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے رہا ہے، جو ایسے پتھر ہیں جنہیں متعدد مارول فلموں میں طاقت کے لیے اہم دکھایا جاچکا ہے۔

فلم میں تمام سپر ہیروز ایک ولن کو شکست دینے میں بھی مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

فلم کی ہدایات نتھونی روسو اور جو روسو نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024