• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

کیا ثاقب ملک میرا کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں؟

شائع May 5, 2018

اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی پاکستانی فلم اسٹار میرا کی زندگی پر فلم بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، تو کیا واقعی ان کی زند گی پر فلم بنے گی؟

لیکن ایسا ہم نہیں کہہ رہے، مفروضے گردش میں ہیں کہ اداکارہ بہت جلد ‘کاجی ود میرا’ نامی ٹاک شو کا آغاز کریں گی۔

ایسی بھی افواہیں ہیں کہ میرا ہمیشہ کے لیے امریکا منتقل ہورہی ہیں، جبکہ فلم ساز ثاقب ملک ان کی زندگی پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

لیکن فلم ساز ثاقب ملک نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ ’یہ خبر درست نہیں، میری فلم میرا کی زندگی پر مبنی نہیں، اس میں بہت سے کرداروں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ فلم کے اسکرپٹ پر تاحال کام جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سکرپٹ مکمل ہونے اور کاسٹ کا انتخاب کرنے کے بعد شیئر کریں گے۔

اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ثاقب ملک میرا کی زندگی پر فلم نہیں بنا رہے، لیکن ہمارا خیال یہ ہے کہ کسی کو تو اداکارہ کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنی چاہیے۔

لیکن جہاں تک بات میرا کے ٹاک شو کی ہے، تو یہ کوئی افواہ نہیں، بلکہ میرا کا ماننا ہے کہ یہ ضرور ٹی وی اسکرینز کا حصہ بنے گا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ’اس وقت ہم کافی ود میرا کو مکمل کرنے کے لیے مواد اکھٹا کررہے ہیں، میں اس شو کی میزبانی کروں گی اور اپنے مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کرتی رہوں گی‘۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025