• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

یہ پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو فوری بدل دیں

شائع May 3, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہر سال مئی کی پہلی جمعرات کو دنیا بھر میں ورلڈ پاس ورڈ ڈے آن لائن اکاﺅنٹس کے بہتر تحفظ کے لیے منایا جاتا ہے۔

اور اس کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہوسکتا ہے کہ ایسے مضبوط پاس ورڈز کو اپنے آن لائن اکاﺅنٹس کے لیے بنایا جائے جو ان لوگوں کو شرمندہ کردے جن کے اکاﺅنٹس کو ہیک کرنا سیکنڈوں کا کام ہے۔

سپلیش ڈیٹا نامی کمپنی ہر سال بدترین پاس ورڈز کی فہرست جاری کرتی ہے جن کو ہیک کرنا ہیکرز کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اور رواں برس کے شروع میں بھی اس نے 2017 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ کے لگ بھگ پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی تھی۔

مزید پڑھیں : 2017 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈ میں آپ کا کونسا ہے؟

ان میں سب سے بدترین پاس ورڈ 123456 رہا جو کہ 2011 سے اس فہرست میں نمبرون آرہا ہے۔

اس کے بعد دوسرے نمبر پر جو لفظ رہا وہ خود پاس ورڈ ہے جو کہ کئی برس سے دوسرے نمبر پر ہی ہے جبکہ تیسری پوزیشن کا ' اعزاز ' 12345678 کے نام رہا۔

ان بدترین پاس ورڈز کی فہرست تو آپ نیچے دیکھ ہی لیں گے مگر یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اس طرح کے انتخاب کسی بھی ہیکر کے لیے اندازہ لگانے کا کام بہت زیادہ آسان ہوجاتے ہیں۔

ہیکرز عام طور پر بیشتر عام پاس ورڈز کو اکاﺅنٹس کی سیکیورٹی توڑنے والے سافٹ ویئر میں ڈال کر اسے چلاتے ہیں اور اس طرح کی فہرستوں میں شامل تمام الفاظ کو سب سے پہلے آزما کر دیکھتے ہیں۔

تو اگر آپ کا پاس ورڈ بھی اس فہرست میں ہے تو اسے فوری طور پر تبدیل کرلیں۔

سپلیش ڈیٹا کے ایک بیان کے مطابق کمزور پاس ورڈز کے استعمال کے خطرات کی زیادہ سے زیادہ پبلسٹی سے لوگوں کے اندر اپنے پاس ورڈز کو مضبوط بنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی، مزید اہم بات یہ ہے کہ ہر ویب سائٹ کے لیے مختلف پاس ورڈ ہونا چاہئے۔

خیال رہے کہ سائبر سکیورٹی ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاس ورڈ ایسا ہونا چاہئے کہ وہ آپ کو بھی بمشکل یاد ہو اور اسی صورت میں وہ زیادہ محفوظ بھی ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنے پاس ورڈ کو محفوظ سمجھتے ہیں تو اس کی تصدیق ایک ویب ساٹ سے بخوبی ممکن ہے جو بتاتی ہے کہ کسی پاس ورڈ کو توڑنے کے لیے ہیکر کو کتنا وقت درکار ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں : 2014 کے 25 مقبول ترین پاس ورڈ

اگر آپ بھی اسے آزمانا چاہے تو لنک یہاں موجود ہے (اگرچہ یہ سائٹ کہتی ہے کہ آپ کے پاس ورڈ اپنے پاس محفوظ نہیں کرتی تاہم احتیاط کے طور پر بہتر ہے کہ اپنے اصل پاس ورڈ لکھنے سے گریز کریں)۔

2017 کے 25 بدترین پاس ورڈز یہ ہیں۔

123456

Password

12345678

qwerty

12345

123456789

letmein

1234567

football

iloveyou

admin

welcome

monkey

login

abc123

starwars

123123

dragon

passw0rd

maste

hello

freedom

whatever

qazwsx

trustno1

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024