• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیوں کیے؟

شائع May 3, 2018 اپ ڈیٹ May 4, 2018

اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے چند ہفتوں بعد اب گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیئے ہیں۔

گلوکارہ کو علی ظفر پر الزامات کے بعد آن لائن لوگوں کے توہین آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میشا شفیع نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا اور بس ٹوئٹر اکاﺅنٹ باقی رکھا ہے۔

مزید پڑھیں : علی ظفر پر مزید خواتین کے جنسی ہراساں کرنے کا الزام

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسا لگتا کہ آپ نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاﺅنٹ بند کردیئے ہیں، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ تو میشا شفیع نے بتایا ' انہیں چند نمایاں وجوہات کی بناءپر بند کیا گیا، یعنی دھمکیاں، بدزبانی، توہین اور جھوٹے الزامات، جن کا مجھے سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے مجھے لگا کہ مجھے نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنے خاندان کے تحفظ کی ضرورت ہے، خصوصاً میرے 2 چھوٹے بچے، جو کہ آن لان حملوں کا نشانہ بن رہے تھے'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگرچہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کچھ افراد نے ہراساں ہونے والے کے حق میں آواز بلند کی مگر بیشتر خاموش رہے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ اس چیز نے آپ پر کیا اثر مرتب کیا؟

میشا شفیع ' میرا یقین کریں، اب میں جانتی ہوں کہ سچ بولنے پر کن حالات کا سامنا ہوتا ہے اور یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ہر ایک کو ایسے ہی رویے کی امید رکھنی چاہئے، خاموشی یقیناً تکلیف پہنچاتی ہے، مگر میں نے اکیلے کھڑے ہونے کو ترجیح دی اور میں کسی کے بارے میں فیصلہ کرنے والی نہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : میشا شفیع اور علی ظفر تنازع پر شوبزشخصیات کا ردعمل

ایک سوال کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر متعدد افواہیں گردش کررہی ہیں، مگر انہیں کس افواہ نے سب سے زیادہ حیران کیا؟

میشا شفیع ' میں افواہوں پر توجہ نہیں دیتی، میرے خلاف جھوٹی مہم سیکڑوں برسوں سے آگے بڑھ کر آواز اٹھانے والی خواتین کے خلاف رکاوٹ ہے، میرے پاس پی آر کا ایسا میکنزم نہیں جو افواہوں کا مقابلہ افواہوں، جھوٹ کا مقابلہ جھوٹ جبکہ تضحیک کا مقابلہ تضحیک سے کرسکے، میرے پاس بس سچ ہے اور میرا ماننا ہے کہ سچ سب سے طاقتور عنصر ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا ' کسی خاتون کو بدنام کرنا بہت آسان ہوتا ہے مگر میرے خلاف اس مہم کا مقصد دیگر اہم حقائق سے توجہ ہٹانا ہے، جیسے وہ خواتین جو آواز اٹھاتی ہیں، مجھے مثال بناکر یہ پروپگینڈہ ٹیم خواتین کو خاموش رکھنا چاہتی ہے'۔

یہ بھی دیکھیں : میشا شفیع کو علی ظفر کا نوٹس مل گیا

ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کا علی ظفر اور ان کی ٹیم سے رابطہ ہے؟ اس معاملے میں ان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟

میشا شفیع ' میں نے یہ معاملہ ان قانونی ماہرین پر چھوڑ دیا ہے جن کی خدمات میں نے حاصل کی ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025