• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک میسنجر میں رئیل ٹائم ترجمے کا فیچر متعارف

شائع May 2, 2018
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

کیا آپ کو فیس بک میسنجر پر انگلش میں چیٹ کرتے ہوئے مشکل کا سامنا ہوتا ہے ؟ اگر ہاں تو اب کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ ہی آپ کی مدد کرے گی۔

جی ہاں فیس بک کی مقبول ترین میسنجر ایپ کو اب رئیل ٹائم میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے لیس کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر کو رواں سال زیادہ بہتر بنانے کا عزم

اس مقصد کے لیے فیس بک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے 2 مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے افراد کو رئیل ٹائم میں ترجمہ کی سہولت فراہم کرے گی۔

میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے فیس بک کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر بتایا ' اب میسنجر پر بات چیت کے دوران زبان رکاوٹ نہیں بنے گی اور لوگ کسی سے بھی کسی بھی زبان میں بات کرسکیں گے'۔

اس فیچر کو سب سے پہلے امریکا میں انگلش اور اسپینش زبان کے ترجمے کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا مگر آنے والے ہفتوں میں اسے ہر ایک کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

آغاز میں یہ فیچر کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو اپنے صارفین سے مختلف زبانوں میں بات کرنے کے قابل ہوجائیں گے، تاہم اسے عام استعمال کے لیے بھی بہتر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میسنجر کے 8 ' خفیہ فیچر'

اس فیچر میں مزید زبانوں اور ممالک کو بھی شامل کیا جائے گا۔

میسنجر میں پہلے ہی ایک اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اسسٹنٹ ایم موجود ہے، مگر رئیل ٹائم ٹرانسلیشن مختلف چیز ہے۔

گوگل ، آمیزون اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس سے ملتے جلتے فیچرز مختلف ڈیوائسز یا سروسز کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ میسنجر کو ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہے اور ڈیوڈ مارکوس کے مطابق یہ پلیٹ فارم تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024