• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہرش وردھن کپور بولی وڈ کے نئے سپر ہیرو

شائع May 2, 2018

بولی وڈ اداکار ہرش وردھن کپور کی فلم ’بھاویش جوشی سپرہیرو‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، جسے دیکھ کر ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ بولی وڈ کے نئے سپر ہیرو بن چکے ہیں۔

اس سپر ہیرو فلم کے ٹریلر کا آغاز تین دوستوں سے ہوتا ہے، جن میں سے ایک دوست نے ممبئی کے پہلے سپر ہیرو پر ناول لکھا ہے، تاہم بعدازاں یہ دوست خود سپر ہیرو بن کر جھوٹ کو سامنے لانے کی جدوجہد میں لگ جاتے ہیں، تاہم ان میں سے دو دوستوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔

تاہم بعدازاں ہرش وردھن خود اصل ہیرو بن کر ان لوگوں سے اپنے دوستوں کی موت کا بدلہ لینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انصاف دلانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

ٹریلر کے آخر میں ہرش وردھن نے کہا کہ ’ہیرو پیدا نہیں ہوتا بنتا ہے‘، جس کا مطلب وہ اس فلم میں کوئی فکشن کردار ادا نہیں کررہے بلکہ خود محنت کرکے سپر ہیرو بنیں گے۔

انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم 25 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024