• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بدین: صحافی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار، پولیس

شائع May 1, 2018

سندھ پولیس نے بدین میں ایک نجی ٹی وی سے منسلک صحافی کو 17 سالہ لڑکے سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 333 جے (زہر دینے کی کوشش)، 411 اور جنسی زیادتی کی دفعہ 377 کے تحت کیس دائر کیا۔

درخواست گزار نے پولیس کو بتایا کہ صحافی نے لڑکے کو دھوکا دے کر بدین میں ریلوے پٹڑی کے قریب ایک ویران جگہ لے گیا جہاں مبینہ طور پر انھوں نے لڑکے کو ڈرگ دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکے کے بھائی نے الزامات عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار صحافی اپنے علاقے میں دیگر کئی لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی بدین عرفان احمد سموں نے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد قاسم پنہور نے صحافی کو گرفتار کیا۔

عرفان احمد سموں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکے کا انڈس ہسپتال بدین میں طبی معائنے کے لیے ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025