• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونم کپور کی شادی 8 مئی کو ہونے کی تصدیق

شائع May 1, 2018 اپ ڈیٹ May 2, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بالآخر سونم کپور اور ان کے ہونے والے شوہر دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جوڑا ایک ہفتے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ان کی شادی 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

گزشتہ 3 دن سے ممبئی میں موجود سونم کپور کے گھر کی تزئین و آزائش کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی 27 دن کے اندر ہونے کا امکان

اب سونم کپور اور آنند آہوجا کے اہل خانہ نے ان کی شادی سے متعلق مشترکہ بیان جاری کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں خاندان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی۔

تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کی شادی کی تقریبات کتنے دن تک چلیں گی اور شادی میں کتنے مہمان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: سونم کی شادی کے سنگیت کی تیاریاں

اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بولی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

خبروں کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت کے لیے تیاریاں کئی دن سے جاری ہیں، جس میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بھی پہلی بار عوامی تقریب میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ شادی کے سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024