• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مزدوروں کا عالمی دن: پاکستان کے مزدور اپنا حق حاصل کرنے میں ناکام

شائع May 1, 2018

عالمی سطح پر مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق اور ان کی ہمت افزائی کے لیے منائے جانے والے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں بیشتر مزدور اپنا حق حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بروز منگل مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا، جس کے لیے ملکی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیا، تاہم جن لوگوں کے نام پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا وہ چھٹی کے اپنے اس بنیادی حق کے حوالے سے بھی لاعلم ہیں۔

ملک بھر کا مزدور طبقہ صبح سویرے ہی اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے اپنے کام کاج پر نکل پڑا اور پورے دن شدید گرمی میں کام کرتے نظر آئے۔

مزید دیکھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن

خیال رہے کہ امریکا کے شہر شکاگو سے مزدوروں کے حقوق کے لیے جنم لینے والی تحریک پوری دنیا میں جاری ہے لیکن پاکستان میں مزدور اپنے اس عالمی دن کے حوالے سے بے خبر ہیں۔

مزدور طبقہ مایوس ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے سیاسی رہنما ان کی یومیہ اجرت مختص کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکے تو وہ مزدوروں کو ان کے حقوق کیسے دلوائیں گے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محنت کشوں کی ایک تنظم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی ساری تنظیمیں یکجا ہوجائیں تو انہیں ان کے حقوق مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں مزدوروں پر حملہ، فائرنگ سے 10 ہلاک

مزدور طبقے کا کہنا تھا کہ ایک مزدور کو اس کے اور اس کے گھر والوں کے لیے 2 وقت کی روٹی مل جائے یہ ہی کافی ہے کیونکہ حکومت کی مقرہ کردہ تنخواہ نہیں ملتی۔

ادھر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پلمبر، ڈرائیورز، جنریٹر آپریٹرز اور مالی کے سوا پورے عملے کو چھٹی دی گئی۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو ہر سال شکاگو کے مزدوروں کی ہلاکت کے نام سے منسوب کرکے اسے مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر تو منایا جاتا ہے لیکن یہ دن نہ تو مزدوروں کو ان کے حقوق دلواسکا اور نہ ہی انہیں معاشی تحفظ فراہم کرسکا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق

اس حوالے سے ایک مزدور کا کہنا تھا کہ ’حکومت ہر سال مزدوروں کا عالمی دن تو مناتی ہے لیکن ملک کی کوئی بھی حکومت مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کرسکی، اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میرے والد مزدوری کیا کرتے تھے اور آج میں بھی وہی کام کرتا ہوں، جس سے حاصؒ ہونے والی رقم سے شام کو بڑی مشکل سے ہمارے گھر کا چولہا جلتا ہے‘۔

مزدوروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ایک دن کی چھٹی کر لیں تو ان کے گھر کا چولہا کیسے چلے گا؟

تبصرے (2) بند ہیں

JAHANZAIB May 01, 2018 01:14pm
مزدور کو ایک وقت کی ہی روٹی مل جائے بہت بڑی بات ہے حکومت کو مزدور مہنت کرتا نظر نہیں اتا
moviesbelt.com May 01, 2018 02:20pm
bohat he zabardast article likha hai, mazdor mazdor peda hota hai sari zindagi mazdori karta hai or akhir wese he mar jata hai or main salam karta hon un mazdoron ko jo aaj k din bhi mazdori kar rahe hain apna or apne khandan ka pet palne k lye :'(

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024