• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

آنکھوں میں اکثر خون اترنے کی وجہ، کہیں یہ مسئلہ تو نہیں؟

شائع May 1, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آنکھوں کا سرخ ہونا جیسے ان میں خون اتر آیا ہو، خارش اور سوجی ہوئی آنکھوں کے مسئلے سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا۔

مگر سوال یہ ہے کہ آنکھوں کو اس مسئلے کا سامنا کیوں ہوتا ہے خصوصاً موسم گرما میں؟

اگر آپ نہیں جانتے تو درج ذیل میں وجوہات جان سکتے ہیں اور بچنے کے طریقے بھی۔

آنکھیں خشک ہونا

اگر آنکھیں خشکی کا شکار ہوں تو یہ سرخی اور خون اتر آنے کی عام ترین وجہ ہے۔ جب آنکھیں خشک ہوتی ہیں تو وہ خارش اور سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں اور یہ ورم سرخی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ عام طور پر آنکھوں میں خشکی خشک موسم کا نتیجہ ہوتی ہے مگر یہ بہت زیادہ وقت تک کمپیوٹر یا کسی اسکرین کو دیکھنے پر بھی شکار کرسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے کسی سلوشن کا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔

الرجی

بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ پالتو جانور آنکھوں کی سرخی کا باعث بن سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق جانوروں کے بالوں کو کاٹنا آنکھوں کے عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح موسمی الرجی اور مٹی بھی آنکھوں کی سرخی اور سوجن کا باعث بنتے ہیں، تو اپنے گھر کو صاف رکھیں۔ اور ہاں گھروں میں بچھے کارپٹ یا قالین سے بھی یہ امکان بڑھتا ہے تو ان کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

مخصوص ادویات

متعدد عام ادویات جو لوگ روزمرہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں، آنکھوں میں سرخی کا باعث بن جاتے ہیں، جیسے سلپنگ پلز، ذہنی بے چینی دور کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات اور درد کش ادویات آنکھوں کے ٹشوز اور اس کے ارگرد دوران خون کو کم کرکے خشکی اور سرخی کا باعث بنتی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر کا تجویز کردہ سلوشن بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ناکافی نیند

آنکھوں کو رات بھر کی نیند سے دوبارہ چارج ہونے میں مدد ملتی ہے تاہم اگر آپ 7 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہیں تو یہ آنکھوں میں سرخی اور سوجن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سے عارضی بچاﺅ تو آئی ڈراپس ہوسکتے ہیں مگر طویل المعیاد بنیادوں پر مناسب نیند اس مسئلے کو دور کرنے میں موثر ہے جبکہ سونے کے لیے لیٹنے سے ایک گھنٹے قبل ہی تیز روشنی والی اسکرینوں سے دوری اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔

کانٹیکٹ لینس

کانٹیکٹ لینس بھی آنکھوں میں سرخی اور خارش کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ یہ لینس خشک ہوکر مسئلہ بنتے ہیں۔ لینس پہننے کے بعد آنکھوں میں کچھ چلے جانا بھی خارش کا باعث بنتا ہے اور جب آپ کو لگے کہ کچھ دیر لینس لگانے سے ہی آنکھوں میں خارش ہونے لگتی ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

انفیکشن

آنکھوں میں بیکٹریا اور وائرس سے انفیکشن کافی عام ہوتا ہے خصوصاً آشوب چشم تو ایک سے دوسرے میں پھیلتا ہے۔ اگر وہ لاحق ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

خون کی شریانوں کے مسائل

جب آنکھوں پر بہت زیادہ دباﺅ یا تناﺅ ہو تو اس کے ارگرد شریانوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایسا ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024