• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.55 روپے تک اضافہ

شائع April 30, 2018

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 41 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے، مٹی کا تیل 79 روپے 87 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 2 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 28 پیسے تک کا اضافہ

اوگرا نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 2 روپے 7 پیسے اور 2 روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024