• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’سنجو‘ میں رنبیر کے سنجے اسٹائل کے چرچے

شائع April 30, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور بہت جلد سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی ریلیز قریب آتے ہی فلم ساز ایک کے بعد ایک پوسٹرز ریلیز کرتے جارہے ہیں۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ اب سے ہر روز فلم سے رنبیر کپور کا ایک پوسٹر ٹوئٹر پر ریلیز کریں گے، جس میں وہ سنجے دت کی زندگی کو پیش کریں گے۔

جس کے بعد انہوں نے رنبیر کپور کا سنجے کے روپ میں نیا پوسٹر ریلیز کردیا، جسے دیکھ کر پہچاننا مشکل ہورہا ہے کہ یہ سنجے دت ہیں یا رنبیر کپور؟۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ کے رنبیر کو دیکھ کر لوگ سنجے بھول جائیں گے

یہ پوسٹر اس وقت کا ہے جب سنجے دت کو 2016 میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 24 اپریل کو ہی ’سنجو‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل سنجے دت کی جوانی کو پیش کرنا تھا، جبکہ سب سے زیادہ مزہ انہیں منا بھائی بن کر آیا۔

اس فلم میں جہاں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا ہے، وہیں دیا مرزا نے سنجے دت کی اہلیہ جب کہ منیشا کوئرالہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

پاریش راول سنجے دت کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم کو ونود چوپڑا فلم اور فاکس اسٹوڈیوز کے اشتراک سے رواں برس 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024