• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

روزانہ بادام کھانا امراض قلب سے بچائے

شائع April 29, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہم میں سے بیشتر افراد جانتے ہیں یا مانتے ہیں کہ بادام یاداشت کے لیے اچھے ہوتے ہیں مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ میوہ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، خصوصاً پاکستان اور بھارت میں رہنے والوں کے لیے، جن میں امراض قلب کا خطرہ یورپی شہریوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا خون کی شریانوں سے جڑے امراض کے ایک بڑے خطرے dyslipidemia (خون میں لائی پائید چربی کی خرابی) کو کم کرتا ہے۔

dyslipidemia ایسا عارضہ ہے جس میں نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ 4 بادام کھانے کے یہ فائدہ جانتے ہیں؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 45 گرام بادام کسی بھی شکل میں کھانا dyslipidemia کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ عام طور پر نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسترول کی سطح کم کرنے کے لیے اپنائی جانے والی غذائی حکمت عملی فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بھی کم کردیتی ہے، مگر بادام کے استعمال سے ایسا نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے دوران 1500 سے زائد طبی مطالعہ جات کا تجزیہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ بادام کو روزمرہ کی غذا میں شامل کرنا توند کی چربی کو بھی گھٹاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم اور امراض قلب کا ایک بڑا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ کچھ بادام کھانا ڈاکٹروں کو دور رکھے

پاکستان اور بھرت میں امراض قلب سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے اور ان میں اس کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بادام کھانے کی عادت بلڈ کولیسٹرول لیول کو بہتر کرتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن ای، صحت کے لیے فائدہ مند چربی، غذائی فائبر وغیرہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024