• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنویر اور دپیکا کی شادی میں ایک اور پیشرفت

شائع April 29, 2018 اپ ڈیٹ April 30, 2018
— اے ایف پی فاائل فوٹو
— اے ایف پی فاائل فوٹو

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون لگتا ہے کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہتے ہیں۔

ممبئی مررر کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ویڈنگ پلانر کو ڈھوند لیا ہے جو دونوں اسٹارز کی شادی کے لیے کسی بین الاقوامی مقام کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع نے بھارتی جریدے کو بتایا کہ یہ جوڑا شادی کو اپنی حد تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں : دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع

ذرائع کا کہنا تھا ' رنویر اور دپیکا دونوں نجی زندگی کو محدود رکھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی پرتعیش شادی کے خواہشمند نہیں جس میں مہمانوں کی بھرمار ہو، یہ تقریب میڈیا کی نظروں سے دور ہوگی جس میں دونوں کے گھر والے اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے، یہی ان کا پلان ہے'۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا ' اس حوالے بھارت میں بھی 2 تقریبات ہوں گی، جن میں سے ایک تو یقیناً ممبئی میں ہوگی'۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا رواں سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا اور اس حوالے سے تاریخیں جلد سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر نے بتادیا کہ ان کی دپیکا سے شادی میں کیا رکاوٹ ہے؟

اگرچہ رنویر اور دپیکا دونوں نے شادی کے منصوبوں کا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی دونوں نے ایک دوسرے تعلق کی تصدیق کی ہے، تاہم وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا میں کام کرنے کے بعد سے ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024