• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کسی کے ہاتھ نہ آئے گی یہ لڑکی‘

شائع April 27, 2018
فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

گزرتے دنوں کے ساتھ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں اور ہر نئے دن کو اس حوالے سے نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

زیادہ تر سامنے آنے والی حالیہ خبروں کے مطابق سونم کپور کی شادی 29 اپریل کے بجائے 7 سے 10 مئی کے درمیان ہی ہوگی، اس سے قبل یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر ان کی شادی 29 اپریل کو ہوگی۔

سونم کپور کی شادی یقینا گزشتہ برس ہونے والی اداکارہ انوشکا شرما کے بعد بولی وڈ کی بڑی شادی ہوگی، جس کے لیے تاحال اداکارہ اور اس کے خاندان نے کوئی تصدیقی وضاحت نہیں کی۔

اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بولی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی؟

خبروں کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اس میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بھی پہلی بار عوامی تقریب میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔

آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ لائف نے سونم کپور کے خاندان کے انتہائی قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئی اپنی خبر میں بتایا کہ اداکارہ کی شادی 8 مئی کو ہوگی، جس میں سنگیت کا پروگرام سب سے اہم ہوگا۔

خبر کے مطابق سونم کپور کے سنگیت میں پہلی بار جھانوی کپور اپنی آنجھانی ماں پر فلمائے گئے بولی وڈ کے معروف گانوں پر رقص کریں گی۔

جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کی 1989 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’چاندنی‘ کے گانے ’میرے ہاتھوں میں نوں نوں چوڑیاں‘ اور اسی سال ہی ریلیز ہونے والی ان کی اور کامیاب فلم ’چالباز‘ کے مشہور گانے ’کسی کے ہاتھ نہ آئے گی یہ لڑکی‘ پر رقص کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق کردی

خیال کیا جا رہا ہے کہ جھانوی کپور ان گانوں پر اپنی والدہ کے کپڑے اور جوتے پہن کر ہی پرفارمنس کرتی نظر آئیں گی۔

اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم کپور کی شادی کے سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ اپنے دیرینہ دوست اور دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا سے شادی کریں گی، جن کے ساتھ ان کے چند سال سے گہرے تعلقات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024