• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہواوے کا نیا اسمارٹ فون پی 20 لائٹ پاکستان میں دستیاب

شائع April 25, 2018
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون پی 20 لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جسے چینی کمپنی نے نیا سیلفی سپراسٹار قرار دیا ہے۔

ہیواوے کا یہ مڈرینج فون درحقیقت اس کمپنی کی فلیگ شپ پی سیریز کا سستا ورژن ہے اور اسے فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کے نئے فلیگ شپ فونز 10 سیکنڈ میں فروخت

اس فون کو متعارف کرائے جانے کے موقع پر اس موقع پر مینیجر ہیواوے کنزیومر بزنس گروپ، بلیو کنگ وینگ نے کہا 'ہواوے میں سب کمال مسلسل جدت کا ہے۔ جس سے ہم اپنے صارفین کو بہترین ڈیوائسز کے ذریعے متاثر کرتے ہیں۔ہمیں پاکستان میں نیا سیلفی سپر سٹار متعارف کروانے پر فخر ہے جو مڈرینج اسمارٹ فونز میں ملک کی پسند بن جائے گا'۔

ڈیزائن

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے پی 20 لائٹ5.84 انچ کے ہائی ریزولوشن ایف ایچ ڈی پلس فل ویو ڈسپلے 2.0 کے ساتھ ہے، جس پر آئی فون ایکس جیسے نوچ کو دیا گیا ہے جبکہ بیزل کو کافی حد تک کم رکھا گیا ہے۔

اس فون میں ایوی ایشن گریڈ ایلومینیم باہر کے دونوں اطرا ف میں استعمال کیا گیا ہے جو فنگر پرنٹ سینسر اور ڈیوائس کے استعمال کو آسان بناتا ہے ۔

ہارڈوئیر

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

اس فون میں کمپنی نے اپنا 2.36 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کیرین 659 پراسیسر دیا ہے جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے تاکہ پرانا ہونے پر بھی اس کی رفتار اور کارکردگی متاثر نہ ہو۔

اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا رنگ بدلنے والا آنر 10 اسمارٹ فون متعارف

اس فون میں کمپنی کا نیا ای ایم یو آئی آپریٹنگ سسٹم کا اینڈرائیڈ اوریو 8.0 سے امتزاج کیا گیا ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو کہ کمپنی کے مطابق 30 منٹ میں 43 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

کیمرے

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

اس فون کی خاص بات اس کے کیمرے ہی ہیں، اس کے بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

اس فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ ہے جس میں کمپنی نے فور ان ون لائٹ فیوژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو روشنی کابہتر استعمال کرتے ہوئے اچھی تصویر لینے میں مدد دیتی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت کم روشنی یا رات میں لی گئی سیلفی کے نتائج نہایت صاف اور عمدہ نظر آتے ہیں۔

اس اسمارٹ فون میں موجود اے آئی ٹیکنالوجی روشنی اور T-zone میں سائے کی پہچان کرتی ہے اور اچھے پورٹریٹ میں مدد دیتی ہے اور ایسے نوجوانوں کے لیے بہترین ہے جو سوشل میڈیا پر بہترین نظر آناچاہتے ہیں۔

یہ فون پاکستان میں مڈنائٹ بلیک اور Klein بلیو میں دستیاب ہوگا اور اس کی 35 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024