• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انسٹاگرام صارفین اب اپنے ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

شائع April 25, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک میں صارفین کے ڈیٹا اسکینڈل کے بعد اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے کسی مسئلے سے بچنے کے لیے لوگوں کو اپنا تمام تر ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کرنے کا آپشن فراہم کردیا ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام صارفین اب اپنے تمام تر ڈیٹا کی نقل ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں جس کے لیے اس لنک پر جانا ہوگا، جہاں سائن ان کریں اوراس کے بعد یہ کمپنی تصاویر، کمنٹس، پروفائل انفارمیشن اور دیگر کی فائل ارسال کرے گی۔

جب آپ تفصیلات درج کرکے submit بٹن پر کلک کریں گے تو یہ پیغام سامنے آئے گا ' ہم نے انسٹاگرام پر آپ کی جانب سے شیئر کردہ چیزوں کی فائل بنانے کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کا لنک ای میل کردیا جائے گا، اس عمل میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے'۔

ڈیٹا ڈاﺅن لوڈ کے آپشن کو ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے اسٹوریز میں صارفین کو بیک وقت متعدد تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آپشن فراہم کردیا ہے۔

جب اسٹوریز کے لیے کچھ اپ لوڈ کریں گے تو اسکرین کے دائیں جانب ایک آئیکون نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے پر آپ بیک وقت 10 تصاویر یا ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

صارف اپنی مرضی کے مطابق ان تصاویر یا ویڈیوز کی ترتیب بھی بناسکتا ہے۔

یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاہم بہت جلد اسے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024