• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کنگنا رناوٹ پہلی بار کانز میں جلوہ گر ہوں گی؟

شائع April 25, 2018

فلمی دنیا کے بڑے میلوں میں شمار ہونے والا ’کانز‘ فیسٹیول آئندہ ماہ مئی میں ہوگا، جس کے لیے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔

71 ویں کانز فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے، میلے میں نہ صرف ہولی وڈ بلکہ بولی وڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی فلم انڈسٹریز کے ستارے شرکت کریں گے۔

کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ رواں برس بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ میلے میں پہلی بار شرکت کریں گی۔

پنک ولا کے مطابق ’کوئین‘ اداکارہ کنگنا رناوٹ پہلی بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خبر کے مطابق کنگنا رناوٹ سفیر کے طور پر ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اداکارہ کس ادارے کی سفیر بن کر جلوہ بکھیریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کنگنا رناوٹ کانز میلے میں کس دن شرکت کریں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ آخری 5 دنوں میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

کترینہ کیف بھی 2015 میں کانز ڈیبیو کرچکی ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
کترینہ کیف بھی 2015 میں کانز ڈیبیو کرچکی ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ سے قبل گزشتہ برس ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی پہلی بار کانز فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں۔

دپیکا پڈوکون نے فیشن برانڈ لوریئل کی سفیر کی حیثیت میں شرکت کی تھی۔

دپیکا پڈوکون 2017 میں پہلی بار کانز میں شامل ہوئیں تھیں—فوٹو: ٹوئٹر
دپیکا پڈوکون 2017 میں پہلی بار کانز میں شامل ہوئیں تھیں—فوٹو: ٹوئٹر

ان سے قبل بار بی ڈول کترینہ کیف نے بھی 2015 میں پہلی بار کانز میں جلوے بکھیرے تھے، وہ بھی لوریئل کی سفیر بن کر ریڈ کارپٹ واک کرتی نظر آئیں تھی۔

مزید پڑھیں: کانز ریڈ کارپٹ ایشوریا کے نام

لوریئل فیشن برانڈ نے گزشتہ برس کترینہ کی جگہ دپیکا کو اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔

ایشوریا رائے 15 سال سے شرکت کرتی آ رہی ہیں—فوٹو: فیس بک
ایشوریا رائے 15 سال سے شرکت کرتی آ رہی ہیں—فوٹو: فیس بک

اب رواں برس کنگنا رناوٹ بھی پہلی بار کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اسی فیشن برانڈ کی سفیر بن کر شرکت کریں گی۔

اسی فیشن برانڈ کی جانب اداکارہ ایشوریا رائے اور سونم کپور گزشتہ کئی سال سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

سونم کپور بھی کئی سال سے شامل ہو رہی ہیں—فوٹو: لوریئل ٹوئٹر
سونم کپور بھی کئی سال سے شامل ہو رہی ہیں—فوٹو: لوریئل ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024