• KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:13pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:42pm
  • KHI: Maghrib 6:43pm Isha 7:59pm
  • LHR: Maghrib 6:13pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:19pm Isha 7:42pm

اداکارہ کلثوم سلطان وفات پاگئیں

شائع April 25, 2018

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کلثوم سلطان 80 برس کی عمر میں دوران علاج وفات پاگئیں۔

خیال رہے کہ کلثوم سلطان نے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے کیا، بعد ازاں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد ڈراموں میں جوہر دکھائے۔

کلثوم سلطان نے نہ صرف اردو کے بہترین بلکہ سندھی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

وہ زیادہ تر معاون اداکارہ کے طور پر نظر آتی تھیں، تاہم ان کے کردار ہمیشہ ہی منفرد ہوتے تھے۔

کلثوم سلطان گزشتہ کئی سال سے اداکاری سے دور ہوگئی تھیں، انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق کلثوم سلطان کی اینجیو پلاسٹی بھی کی گئی، تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

کلثوم سلطان 25 اپریل کی صبح دل میں تکلیف کے باعث دوران علاج نجی ہسپتال میں وفات پاگئیں۔

کلثوم سلطان کی نماز جنازہ 26 اپریل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج ہی معروف اداکارہ اور اجوکا تھیٹر کی خالق 62 سالہ بانی گوہر بھی کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔

مدیحہ گوہر فنکارہ، ڈائریکٹر اور سماجی رکن کے اعتبار سے مشہور تھیں جنہوں نے تھیٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا اور 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔

اجوکا تھیٹر نے بلعموم انسانی حقوق اور بلخصوص خواتین کے سماجی مسائل مثلاً خواتین میں تعلیم کی شرح، غیرت کے نام پر قتل، بجیوں کے حقوق، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر آواز اٹھائی۔

اپنی مقبولیت اور فعالیت کے پیش نظر اجوکا تھیٹر نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، عمان، ایران، مصر، امریکا، برطانیہ اور ناروے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025