• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

شائع April 24, 2018

بھارت میں لڑکیوں کے ساتھ ریپ کے واقعات میں اضافے نے انہیں خود کے دفاع کے لیے کلاسز لینے پر مجبور کردیا ہے۔

تاہم خواتین کی جانب سے ایک تاثر یہ بھی سامنے آرہا کہ بھارت میں لڑکیوں کو تو یہ بتایا جاتا کہ وہ ریپ کا شکار نہ ہوں لیکن لڑکوں کو یہ نہیں سمجھایا جاتا کہ انہیں ریپ نہیں کرنا۔

برطانوی نشریاتی ادارے آئی ٹی وی نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات کا حل دہلی میں ایک ریلی کے دوران بتایا گیا، جہاں بھارتی خواتین کی جانب سے کہا گیا کہ حکومتی وعدوں کے باوجود ہمیں ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کلچر کے بارے میں بولنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت: والد سمیت 4 افراد کا لڑکی کے ساتھ ’ریپ‘

خواتین کا کہنا تھا کہ ’ہم دہشت زدہ ماحول میں رہ رہے ہیں اور ایک خاتون ہونے کے ناطے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت مشکل ہے، ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ریپ نہ کرنے کے بجائے یہ کہا جاتا ہے کہ ریپ کا شکار مت ہونا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے بعد ہماری کردار کشی کی جاتی ہے اور ہم اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ باہر نہیں جاسکتے، ہم محفوظ نہیں ہیں جبکہ ہم ایسی دنیا چاہتے ہیں، جہاں ہمیں تحفظ مل سکے۔

آئی ٹی وی کے مطابق جب ان کی ٹیم بھارت پہنچی تو اندور میں پولیس کی جانب سے ایک ریپ کے کیس کی تصدیق کی گئی اور 4 ماہ کی ایک بچی کو اغوا کے بعد بری طرح جنسی تشدد کا نشانہ بنا گیا اور اسے قتل کردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بچی کی خون میں لت پت لاش کو اس جگہ سے چند میٹر کے فاصلے پر پھینک دیا گیا، جہاں سے اسے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی کا ’ریپ‘

اس سے قبل کشمیر میں بھی ایک 8 سالہ لڑکی آصفہ بانو کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اس واقعے کے بعد بھارت میں مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آصفہ بانو کا متعدد مرتبہ ریپ کیا گیا تھا اور اسے ایک مندر میں 8 لوگوں نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے پھینک دیا تھا اور اس کے ساتھ ایسا اس لیے کیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ مسلمان تھی اور ایک ایسی برادری سے تعلق رکھتی تھی جو اپنی زمین کا حصول چاہتے ہیں۔

اس واقعے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بولنے پر مجبور کیا تھا اور ان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 12 برس تک کے بچوں کا ریپ کرنے والے فرد کے لیے موت کی سزا متعارف کرائی جائے گی۔

بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات پر ابتدائی طور پر حکمران جماعت بات کرنے سے گریزاں نظر آئی، تاہم بعد ازاں حکمران جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بتایا جارہا وہ ایک بڑا پروپیگینڈا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیری لڑکی کے ریپ اور قتل کے واقعے نے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، مودی

انہوں نے کہا کہ بھارت خواتین کی حمایت کے لیے بہت کام کر رہا ہے اور انہیں برابری کے حقوق فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ بہت شرمناک بات ہے کہ کئی صدیوں سے وہ اس طرح کے جرائم کو روک نہیں سکے۔

دوسری جانب بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات پر خواتین نے خود کا دفاع کرنے کے لیے کلاسز لینا شروع کردی ہیں تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ ریپ کا اگلا شکار وہ نہیں ہوں گی۔

اس حوالے سے کلاس میں موجود ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ ہر خاتون کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024