• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سونم کپور شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی؟

شائع April 22, 2018
—فائل فوٹو: فلم فیئر
—فائل فوٹو: فلم فیئر

گزشتہ چند ہفتوں سے بولی وڈ اداکارہ سونم کپورکی شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اداکارہ رواں ماہ 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اداکارہ اپنے قریبی دوست دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کریں گی، جس سے ان کے گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں۔

اگرچہ تاحال اداکارہ کے خاندان نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق نہیں کی، تاہم خبریں ہیں کہ ان کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

اب ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ شادی کے بعد ہندوستان چھوڑ دیں گی۔

فلم فیئر کے مطابق اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سونم کپور اور ان کے شوہر مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کریں گے۔

قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جوڑے نے ممبئی کو چھوڑنے اور لندن میں رہائش اختیار کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کرتے ہوئے وہاں ذاتی فلیٹ بھی خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح خان نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق کردی

اطلاعات ہیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے لندن کے ناٹنگ ہلس میں اپنا فلیٹ خرید لیا ہے، جہاں شادی کے فورا بعد شفٹ ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ سونم کپور ہندوستان کو چھوڑ کر برطانیہ میں رہنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں، تاہم وہ بولی وڈ انڈسٹری کو نہیں چھوڑیں گی، وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی جاتی رہیں گی۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونم کپور نے شادی کے لیے بھی انتہائی کم چھٹیاں لے رکھی ہیں، وہ شادی کے پہلے ہی ہفتے شوبز مصروفیات میں سرگرم ہوجائیں گی۔

سونم کپور شادی کے جہاں سب سے پہلے ’کانز‘ فلم فیسٹٰیول میں شرکت کریں گی، وہیں وہ اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہوجائیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونم کپور شادی کے کتنے ہفتوں بعد مستقل طور پر ممبئی سے لندن شفٹ ہوجائیں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ ابتدائی 3 ماہ ممبئی میں ہی گزاریں گی۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کی شادی 27 دن کے اندر ہونے کا امکان

اگرچہ سونم کپور یا ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کی تصدیق نہیں کی، تاہم بولی وڈ کوریو گرافر فرح خان نے گزشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ سونم کپور کی شادی میں سنگیت کے پروگرام میں گانوں کی کوریو گرافی کریں گی۔

فرح خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ سونم کپور کب شادی کریں گی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اداکارہ کی شادی میں سنگیت میں گائے جانے والے گانوں کی کوریوگرافی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024