• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شاہد اور میرا دوسری بار والدین بننے کو تیار

شائع April 21, 2018

بولی وڈ اداکار شاہد کپور دوسری بار والد بننے والے ہیں اور اس بڑی خبر کا اعلان خود اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیا۔

شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر اپنی پہلی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک ایسی جگہ لیٹ کر مسکرا رہی ہیں جہاں بہت سے غباروں کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

❤️

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

جبکہ ان غباروں کے ساتھ میشا کو ’بڑی بہن‘ کا نام بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

خیال رہے کہ شاہد کپور کی شادی 2015 میں 7 جولائی جو دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت کے ساتھ ہوئی تھی۔

جہاں بولی وڈ میں زیادہ تر اسٹارز پسند کی شادیوں کو فوقیت دیتے ہیں وہیں 37 سالہ اداکار شاہد کپور نے اپنے والدین کی مرضی سے 23 سالہ میرا سے شادی کرکے پوری انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مداحوں کو بھی بالکل حیران کردیا تھا۔

شاہد کپور اور میرا راجپوت کی جوڑی کا شمار بولی وڈ کی شاندار جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد اور میرا کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2016 اگست میں ہوئی، 'میشا' کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے 'می' اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے 'شا' کا امتزاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

شاہد کپور نے1997 میں فلم 'دل تو پاگل ہے' میں ایک ڈانسر کی حیثیت سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا، تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں 'عشق وشق' سے ملا۔

#worlddanceday #havefeetwilldance #mj dance is in your blood.

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

اس کے بعد شاہد نے فلم 'فدا، دیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹاﺅن، وواہ، جب وی میٹ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی ہٹ فلمیں بولی وڈ انڈسٹری کو دیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024