• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس مائیکرو سافٹ ٹرانسلیٹر ایپ

شائع April 19, 2018
— گوگل پلے اسٹور اسکرین شاٹ
— گوگل پلے اسٹور اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کو انگلش بولنے یا سمجھنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے تاہم اکثر اس زبان کا سامنا ہوتا ہے تو مائیکرو سافٹ ٹرانسلیٹر ایپ آپ کی مشکل آسان کرسکتی ہے۔

جی ہاں مائیکروسافٹ کی یہ ٹرانسلیٹر ایپ پہلے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زبانوں کا ترجمہ کرنے میں اسمارٹ فونز کی مدد اسی وقت کرتی تھی جب وہ انٹرنیٹ پر چل رہے ہوتے۔

تاہم کسی مقام پر موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے محروم ہونے پر یہ ایپ بیکار ہوجاتی تھی۔

مزید پڑھیں : گوگل ٹرانسلیشن سے اب ہر زبان سمجھنا آسان

مگر اب کمپنی نے اس کے آف لائن لینگوئج کو ٹرانسلیٹر کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ایپ میں موجود اے آئی ٹیکنالوجی کو اب آف لائن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے چاہے آپ کا فون کا ہارڈوئیر جیسا بھی ہو، یعنی مہنگے ہو یا سستا، تمام ڈیوائسز میں یہ اپلیکشن کام کرے گی۔

اس سے پہلے اے آئی ٹیکنالوجی کو چند ایسے اینڈرائیڈ فونز میں ہی استعمال کرنا ممکن تھا جن میں اے آئی چپس موجود تھیں مگر مائیکروسافٹ نے الگورتھم میں تبدیلیاں لاتے ہوئے کسی بھی فون کے پراسیسر میں اس کا استعمال ممکن بنا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایپ نہ صرف معیاری ترجمہ فراہم کرے گی بلکہ لینگوئج پیکس کا حجم بھی نصف کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا یہ ثابت ہوگی بہترین ٹرانسلیشن اپلیکشن؟

یہ ایپ اردو، انگلش سمیت 67 زبانوں کے تراجم میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ پہلی بار تو نہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو آف لائن استعمال کیا گیا ہے مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ فونز میں کلاﺅڈ بیسڈ اے آئی کی بدولت متعدد کاموں کو سرانجام دینا ممکن ہوجائے گا۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اس لنک جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024