• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 3 مئی کو متوقع

شائع April 19, 2018 اپ ڈیٹ April 24, 2018

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح متعدد مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد بالآخر آئندہ ماہ 3 مئی کو کردیا جائے گا۔

قبلِ ازیں 9 اپریل کو یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ برسوں سے التوا اور تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا سرسبز ایئرپورٹ رواں ماہ 20 اپریل کو سیکیورٹی خدشات کے باوجود فعال ہوجائے گا، تاہم چند وجوہات کی بنا پر ایئرپورٹ کا افتتاح تاخیر کا شکار ہوا۔

7 اپریل کو نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئیں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایئر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی تھی۔

اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بننے جارہا ہے جو اپنے پہلے مرحلے میں سالانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ 50 لاکھ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس منصوبے میں توسیع کے بعد اس صلاحیت کو 2 کروڑ پچاس لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ 1980 میں منظور ہوا تھا کیونکہ شہرِ اقتدار میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد کے پرانے انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جس کا نام بعد میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا، کو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مسائل پیدا ہورہے تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mishkat Apr 19, 2018 08:03pm
Will there be really such huge traffic?
Uzair Apr 20, 2018 03:10am
@Mishkat, not really.