• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ورون دھون کا معاوضہ کترینہ کیف سے 5 گنا زیادہ

شائع April 18, 2018
—فائل فوٹو: دکن کیرونکل
—فائل فوٹو: دکن کیرونکل

نہ صرف بولی وڈ بلکہ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں مرد و خواتین کو یکساں معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

اگرچہ زیادہ تر بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ قریبا ہر فلم میں اداکار کو اداکارہ سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

ان خیالات اور چہ مگوئیوں کی تصدیق ورون دھون اور کترینہ کیف کی آنے والی ڈانس فلم کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آنے سے بھی ہوتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آنے والی بولی وڈ ڈانس رومانٹک فلم ’اینی باڈی کین ڈانس‘ یعنی ’اے بی سی ڈی 3‘ میں بار بی ڈول کترینہ کیف کے مقابلے ورون دھون کو قریبا 5 گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

یہی نہیں بلکہ ورون دھون کا معاوضہ فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا اور کترینہ کیف کے مجموعی معاوضے سے بھی دگنا ہوگا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ڈی این اے‘ نے اپنی خبر میں فلم ٹریڈ ذرائع سے بتایا کہ’اے بی سی ڈی 3‘ میں ورون دھون کو رقص کے کرتب دکھانے پر 32 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسی فلم میں کترینہ کیف کو محض 7 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جو ورون دھون کے معاوضے سے قریبا 5 گنا کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ اور ورون دھون کی ’اے بی سی ڈی 3‘

ذرائع کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ریمو ڈی سوزا کو بھی محض 12 کروڑ روپے معاوضہ ملے گا، یوں ہدایت کار اور اداکارہ کا مجموعی معاضہ 17 کروڑ ہوجائے گا، جو ورون دھون کے معاوضے سے 15 کروڑ کم ہوگا۔

ایک ہی فلم میں ایک جیسے ہی ڈانس کرتب دکھانے پر اداکار و اداکارہ کے معاوضے میں بہت زیادہ فرق کی خبر سامنے آںے کے بعد فلم کے ہدایت کار سمیت ورون دھون اور پروڈیوسر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ’اینی باڈی کین ڈانس‘ کو ڈی سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

’اے بی سی ڈی تھری‘ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے بی سی ڈی‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔

اس سیریز کی دوسری فلم 2015 میں ’اے بی سی ڈی 2‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی، جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

پہلی فلم میں پربھو دیوا، گنیش اچاریہ، کے کے مینن اور لورین گوٹلیب سمیت دیگر اداکاروں نے جلوے بکھیرے تھے۔

سیریز کی پہلی دونوں فلمیں نہ صرف باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب گئیں، بلکہ انہوں نے اچھے تبصرے بھی بٹورے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024