• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

فرح خان نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق کردی

شائع April 18, 2018
—فائل فوٹو: انڈیا سلیبرٹی فیشن
—فائل فوٹو: انڈیا سلیبرٹی فیشن

تین دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی رواں ماہ 29 اپریل یا پھر آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے اداکارہ کی شادی کے لیے کسی حتمی تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم خاندانی ذرائع سے بتایا تھا کہ ان کی شادی ہر حال میں آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ہوجائے گی۔

اطلاعات تھیں کہ سونم کپور کی شادی میں سنگیت کا پروگرام بھی رکھا جائے گا، جس میں ان کے والد اداکار انیل کپور، فلم ساز کرن جوہر اور کوریورگرافر فرح خان سمیت کئی اسٹارز رقص کریں گے۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ سونم کپور اپنی شادی میں خود بھی ناچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونم اپنی شادی میں خود ہی ناچیں گی؟

اب اداکارہ کی شادی کے حوالے سے کوریوگرافر فرح خان نے خاموشی توڑتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ اداکارہ جلد ہی پیا گھر سدھار جائیں گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کامیڈی ٹاک شو ’انٹرٹینمنٹ کی رات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی میں سنگیت کے پروگراموں کی کوریوگرافی کریں گی۔

—فوٹو: سانتا بانتا
—فوٹو: سانتا بانتا

فرح خان نے یہ نہیں بتایا کہ سونم کپور کس تاریخ کو شادی کریں گی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ اداکارہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

فرح خان کے مطابق سونم کپور کی شادی کے سنگیت کے پروگرام کے لیے ان کے اور انیل کپور کے درمیان متعدد بار گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے انہوں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی معروف شخصیت نے سونم کپور کی شادی کی تصدیق کی ہے، اس سے قبل بھارتی میڈیا کپور خاندان اور اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے ان کی شادی کی خبریں شائع کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کی شادی 27 دن کے اندر ہونے کا امکان

سونم کپور کی شادی کی افواہیں گزشتہ برس دسمبر میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد ہونے لگیں۔

پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سونم کپور اپریل یا جون میں شادی کریں گی، تاہم 24 فروری کو سری دیوی کی اچانک ہونے والی موت کے باعث ان کی شادی منسوخ کیے جانے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں ان کی شادی کے حوالے سے یہ خبر آئی کہ اداکارہ ہر حال میں مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، تاہم بعد میں ایک بار پھر ان کی شادی کو ملتوی کیے جانے کی خبر سامنے آئی۔

لیکن اب متعدد بھارتی نشریاتی اداروں کی خبروں کے بعد فرح خان نے بھی سونم کپور کی شادی کی تصدیق کردی، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی شادی 29 اپریل کو ہوگی یا پھر7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024