• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’ماہرہ کو سردی میں محبت اور شہریار کا فالودے سے فولاد بننا‘

شائع April 17, 2018 اپ ڈیٹ April 18, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کیا آپ ماہرہ خان اور شہریار منوری صدیقی کو کامیڈی فلم میں دیکھنا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو اس عید یہ دونوں سینما گھروں پر جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں، کیوں کہ ان کی رومانوی کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

اس فلم میں شہریار منور صدیقی ٹیپو جبکہ ماہرہ خان نیلی نامی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں ان دونوں کے علاوہ میرا سیٹھی، جاوید شیخ، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ایک منٹ 5 سیکنڈ دوانیے کے ٹیزر ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار عید پر پاکستانی فلمی شائقین ایک بہترین فلم دیکھ سکیں گے۔

جاری کیے ٹیزر میں جہاں آئٹم سانگ کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہی فلم میں جاوید شیخ کو بظاہر ایک منفی کردار میں بھی دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں زیادہ تر ماہرہ خان اور شہریار منور کو دکھایا گیا ہے، جو فلم میں ایک دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے مزاح سے بھرپور رومانوی ڈائلاگ بولتے نظر آتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جاری کیے گئے پہلے ٹیزر ٹریلر میں صرف صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے معروف راستوں اور عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

فلم میں ماہرہ خان ہیرو کو بولتی نظر آتی ہیں کہ ’کاش انہیں سردی میں لگے محبت اور وہ انہیں ایک کمبل کی طرح مانگیں‘۔

شہریار منور بھی جذبات میں آکر کامیڈی سے بھرپور الٹے سیدھے ڈائلاگ بولتے نظر آتے ہیں کہ وہ ’بھائی جان سے جان، زیرو سے ہیرو اور فالودے سے فولاد بننا چاہتے ہیں‘

’سات دن محبت ان‘ کے ٹیزر کو ریلیز کرنے سے قبل فیس بک پر مداحوں کے درمیان مزید دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹیزر کی ریلیز سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

ان میں سے ایک ویڈیو میں ماہرہ خان اور شہریار ایک ساتھ بیٹھ کر شائقین کو ٹیزر جلد ریلیز ہونے کی خبر نہایت دلچسپ انداز میں دیتے نظر آئے۔

رومانٹک کامیڈی فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دی ہیں، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے جس میں ماہرہ خان نے ٹیپو کی کزن نیلی کا کردار ادا کیا ہے۔

Neeli 🍉😎 @sheheryarmunawar kaisi lag rahi hun? #7dinmohabbatin

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ ٹیپو کو محبت کی تلاش میں ناکامی کا سامنا ہے تو اندازہ ہے کہ نیلی اس حوالے سے مدد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' کے کردار غزالہ کی پہلی جھلک

خیال رہے کہ چند روز قبل فلم کا پہلا موشن پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا، جس میں ماہرہ خان اور شہریار منور ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کے مرکزی کرداروں کو متعارف کروانے کے لیے ان کے پوسٹرز بھی آفیشل اکاؤنٹس پر شیئر ہوئے۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024