• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

شائع April 17, 2018

بولی وڈ اداکارہ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، جس کی مرکزی اداکارہ کا نام بھی آج سامنے آگیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے اعلان کیا کہ ان کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ ہدایت کار نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کرکے انہیں فلم کرنے پر راضی کیا، تاہم اب اس فلم کی مرکزی اداکارہ کا فائنل اعلان کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پریانکا اور سلمان خان 10 سال بعد رومانس کرتے نظر آئیں گے

اس فلم کی ٹیم کا حصہ بننے پر پریانکا چوپڑا نے ایک بیان بھی جاری کیا، اس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں فلم بھارت میں کام کررہی ہوں، میں دوبارہ سلمان خان اور علی عباس ظفر کے ساتھ کام کرنے کا انتظار کررہی تھی، میں نے ان سے پہلے بھی بہت کچھ سیکھا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔

پریانکا نے اپنے بیان میں فلم کے پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

فلم کے ہدایت کار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلمان خان کا فلم سے لیا پہلا لُک بھی شیئر کیا۔

اس تصویر پر علی عباس ظفر نے لکھا کہ ’اور اس کی شروعات ہوگئی، یہ ایک انسان اور قوم کے سفر کی کہانی ہے‘۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا، بھارت اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

فلم میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کرنے کے حوالے سے علی عباس ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پریانکا چوپڑا فلم بھارت کے ساتھ بولی وڈ میں واپسی کررہی ہیں، وہ ہولی وڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے خود کو منوا چکی ہیں، بین الاقوامی سطح پر پریانکا سب سے بڑی اسٹار مانی جاتی ہیں، اس لیے وہ اس فلم کے لیے بھی صحیح انتخاب ہیں‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ آخری مرتبہ 2016 کی بولی وڈ فلم ’جے گنگاجل‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، تاہم اس وقت وہ اپنے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

علی عباس نے مزید کہا کہ ’فلم میں پریانکا کا کردار سب سے اہم ہوگا، وہ پوری فلم میں سلمان کا ہر موقع پر ساتھ دیں گی‘۔

فلم کی لندن میں تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، جس کے بعد اس کی شوٹنگ سپین، پولینڈ، پرتگال اور مالٹا میں ہوگی۔

اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق وہ اپنی فلم ’کرن ارجن‘ والے انداز کو ہی اس فلم میں دھرائیں گے۔

1995 کی فلم کرن ارجن میں سلمان کا انداز —۔
1995 کی فلم کرن ارجن میں سلمان کا انداز —۔

یاد رہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر اور پریانکا چوپڑا فلم ’غنڈے‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جبکہ سلمان خان نے پریانکا کے ساتھ ’مجھ سے شادی کرو گی‘، ’سلام عشق‘ اور ’گوڈ تسی گریٹ ہو‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

فلم سلام عشق کا سین —۔
فلم سلام عشق کا سین —۔

علی عباس ظفر اور سلمان خان ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ فلمز میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024