• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سندھ: وقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل

شائع April 16, 2018 اپ ڈیٹ April 17, 2018

سندھ کے ضلع سجاول میں شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر رات کا کھانا وقت پر نہ بنانے پر کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاؤں بُدھو خان جتوئی میں قتل کیا۔

ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ہیڈ محرر مشتاق علی نے ڈان کو بتایا کہ ’رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔‘

یہ بھی پڑھیں: سندھ: غیرت کے نام پر بیوی، بہن قتل

ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی خواتین کو گھروں میں معمولی تنازعات پر بھی قتل کیا جاچکا ہے۔

2016 میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کو ’گول روٹی‘ نہ بنانے پر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: عمرکوٹ: شک کی بنیاد پر شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر بیوی کا قتل

اسی سال بدین میں چائے بنانے میں زیادہ وقت لینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

سندھ کے محکمہ ترقی نسواں کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے آخر تک صوبے میں خواتین پر مختلف طرح کے تشدد کے ایک ہزار 643 واقعات پیش آئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025