• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سونم اپنی شادی میں خود ہی ناچیں گی؟

شائع April 16, 2018
ممکنہ طور پر سونم خود بھی اپنی شادی پر سنگیت میں رقص کریں گی—اسکرین شاٹ
ممکنہ طور پر سونم خود بھی اپنی شادی پر سنگیت میں رقص کریں گی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی فیشن ورسٹائل اداکارہ سونم کپور کی شادی گزشتہ 5 ماہ سے خبروں زینت ہے۔

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی رواں ماہ 29 اپریل یا پھر آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

اس سے پہلے ان کی شادی کی مختلف تاریخی سامنے آئی تھیں، جب کہ کم سے کم 2 بار ان کی شادی منسوخ بھی کردی گئی تھی۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ سونم کپور کی شادی بھارت کے بجائے سوئٹزرلینڈ میں ہوگی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ 32 سالہ سونم کپور کے ہونے والے شوہر دہلی کے کاروباری نوجوان آنند آہوجا سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں، گزشتہ برس سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ اداکارہ کئی بار اپنے دوست کے ساتھ تصاویر وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

ممبئی مرر کے مطابق سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی، تاہم اس شادی کی خاص بات یہ ہوگی اس میں سنگیت کے پروگرام کے تمام گانوں کی کوریوگرافی کپور خاندان کی قریبی دوست اور بولی وڈ کوریوگرافر فرح خان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی 27 دن کے اندر ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق سونم کپور کی شادی کا سنگیت فلمی انداز کا ہوگا، جس میں نہ صرف سونم کپور کی جانب سے ڈانس کیے جانے کا امکان ہے، بلکہ خاندان کے دیگر افراد بھی اس میں ناچیں گے۔

—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سنگیت کی تقریبات میں سونم کپور کی مختلف فلموں کے مشہور گانوں سمیت شادی سے متعلق بولی وڈ کے دیگر معروف گانوں پر بھی پرفارمنس کی جائے گی۔

اور اس حوالے سے فرح خان کی نگرانی میں کپور خاندان کے اہل خانہ نے گیتوں پر رقص کی ریہرسل کرنا بھی شروع کردی۔

اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی میں نہ صرف فرح خان اور کرن جوہر رقص کریں گے، بلکہ دلہن کے والد اداکار انیل کپور اور ان کی والدہ سنیتا کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

سونم کپور کی شادی کے سنگیت میں ان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خوبصورت‘ کا گانا ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ اور ان کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کا ٹائیٹل گانا گایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کی شادی

ساتھ ہی ان کے سنگیت میں یو یو ہنی سنگھ کے گانے ’دھیرے دھیرے‘ پر بھی پرفارمنس کی جائے گی، اس گانے میں سونم اور ہریتھک روشن رومانس کرتے نظر آئے تھے۔

دوسری جانب ’مڈ ڈے‘ اور ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق سونم کپور کی شادی 29 اپریل کو ہوگی، ساتھ ہی ان اداروں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ سونم کی شادی 7 سے 10 مئی کے درمیان ہی ہو۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونم کپور کی شادی حتمی طور پر 29 اپریل کو ہوگی یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات طے ہے کہ سونم کپور آئندہ 2 ہفتوں کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024