• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

حیدر آباد بائی پاس میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

شائع April 15, 2018

سندھ کے ضلع ماتلی میں حیدرآباد بائی پاس میں مسافر کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ماتلی کے علاقے حیدر بائی پاس میں پیش آیا۔

ٹریفک حادثہ علاقے میں جاری ترقیاتی کام کے باعث پیش آیا جہاں گاڑیوں کو گزرنے کے لیے زیرتعمیر سڑک کے ساتھ مختصر اور خطرناک راستہ بنایا گیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ مادھوری، 10 سالہ ندیم مگسی، 70 سالہ خموں ملاح اور 40 سالہ مومل مگسی کے نام سے ہوئی۔

زخمی ہونے والے 25 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال ماتلی منتقل کردیا گیا جہاں 15 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے حیدر آباد بھیج دیا گیا۔

حیدر آباد میں موجود ہسپتال ذرائع کے مطابق 15 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ماتلی پولیس کے ایس ایچ او حاکم علی جلبانی کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار دونوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے تاہم دونوں ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025