• KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am
  • KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am

پاکستان کی 'سپر کبڈی لیگ' کے انعقاد کا اعلان

شائع April 15, 2018 اپ ڈیٹ April 19, 2018

پاکستان کی تاریخ کی پہلی کبڈی لیگ 'سپر کبڈی لیگ' کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سری لنکا، ایران اور بنگلہ دیش سمیت 10 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

سپر کبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو منعقد ہو گی جس کے بعد 2 سے 10مئی تک لاہور میں لیگ کے سنسنی خیز میچز کا انعقاد ہو گا۔

لیگ کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے جس میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ میں مزید 2 ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔

کبڈی لیگ کے ڈرافٹ کا 23 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، عراق، کینیا، جاپان اور ایران سمیت 10 ملکوں کے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

لیگ میں میزبان لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، ملتان، گجرات، کراچی، اسلام آباد، گوادر اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025