• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک

شائع April 14, 2018 اپ ڈیٹ April 30, 2018

عرب فیشن کونسل (اے ایف سی) کے زیر اہتمام سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فیشن ویک کا اہتمام کیا گیا۔

اگرچہ اس فیشن ویک کو گزشتہ ماہ 26 مارچ کو منعقد ہونا تھا، تاہم اس کا انعقاد 2 ہفتوں کی تاخیر کے 11 اپریل سے کیا گیا جو 14 اپریل تک جاری رہا۔

چار روزہ فیشن ویک میں نہ صرف مقامی فیشن ڈیزائنر بلکہ دیگر عرب ممالک سمیت پیرس، لندن اور اٹلی کی فیشن ڈیزائنر خواتین نے بھی شرکت کی۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق فیشن ویک میں مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی معروف فیشن ڈیزائنرز سمیت برازیل، امریکا اور روس کی ڈیزائنر نے بھی شرکت کی۔

فیشن ویک میں انوکھے اور جدید انداز کی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

فیشن ویک میں جہاں صرف خواتین کو ریمپ پر واک کرنے کی اجازت تھی، وہیں صرف خواتین کے ملبوسات ہی پیش کیے گئے اور اس میں شرکت کی اجازت بھی صرف خواتین کو ہی تھی۔

فیشن ویک کا اہتمام دارالحکومت ریاض کے اپیکس سینٹر میں کیا گیا، جہاں کسی بھی طرح کی ویڈیوز بنانے اور تصاویر نکالنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ عرب فیشن کونسل کے تحت دبئی سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں فیشن ویکس کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

پہلی بار عرب فیشن کونسل نے سعودی عرب میں فیشن ویک کا اہتمام کیا، جب کہ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں دوسرے فیشن ویک کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

پہلا فیشن ویک گزشتہ ماہ مارچ میں ہونا تھا—فوٹو: اے ایف پی
پہلا فیشن ویک گزشتہ ماہ مارچ میں ہونا تھا—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کا اہتمام عرب فیشن کونسل نے کیا—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کا اہتمام عرب فیشن کونسل نے کیا—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کو 2 ہفتے کی تاخیر سے منعقد کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کو 2 ہفتے کی تاخیر سے منعقد کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں نوجوان خواتین زیادہ دکھائی دیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں نوجوان خواتین زیادہ دکھائی دیں—فوٹو: اے ایف پی
4 روزہ فیشن ویک میں مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی فیشن ڈیزائنر بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
4 روزہ فیشن ویک میں مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی فیشن ڈیزائنر بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں برازیل، امریکا اور روس کی فیشن ڈیزائنر بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں برازیل، امریکا اور روس کی فیشن ڈیزائنر بھی شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں مقامی فیشن ڈیزائنر کی ملبوسات بھی پیش کی گئیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں مقامی فیشن ڈیزائنر کی ملبوسات بھی پیش کی گئیں—فوٹو: اے ایف پی
میک اپ آرٹسٹ زیادہ تر مقامی تھیں—فوٹو: اے ایف پی
میک اپ آرٹسٹ زیادہ تر مقامی تھیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں صرف خواتین کو آنے کی اجازت تھی—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں صرف خواتین کو آنے کی اجازت تھی—فوٹو: اے ایف پی
دوسرا فیشن ویک رواں برس اکتوبر میں ہوگا—فوٹو: اے ایف پی
دوسرا فیشن ویک رواں برس اکتوبر میں ہوگا—فوٹو: اے ایف پی
نوجوان لڑکیاں خوشی کے موڈ میں نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی
نوجوان لڑکیاں خوشی کے موڈ میں نظر آئیں—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں تھی—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک میں ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں تھی—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ویک کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی—فوٹو: اے ایف پی