• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

جی میل کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع April 13, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل کی جانب سے ای میل سروس جی میل کے ویب ورژن کے نئے ڈیزائن کو جلد متعارف کرایا جائے گا، جس کے نئے ڈیزائن کی تصاویر گزشتہ روز سامنے بھی آئی تھیں۔

مزید پڑھیں : گوگل جی میل کا ری ڈیزائن ورژن متعارف کرانے کے لیے تیار

اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نئے جی میل میں ایک دلچسپ فیچر بھی سامنے آنے والا ہے، جس کی مدد سے لوگ ایسی ای میلز ارسال کرسکیں گے جو ایک خاص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ یا غائب ہوجائیں گی۔

ویسے تو کسی ای میل سروس کے لیے تمام تر ای میل سروسز اور ای میل کلائنٹس سے مطابقت پیدا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر پھر بھی گوگل سادہ POP3/IMAP/SMTP پروٹوکول کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جی میل کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟

لیک ہونے والے اسکرین شاٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک خاص وقت کے بعد ای میل ایکسپائر ہوجائیں گی اور انہیں پڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

اس فیچر کے تحت ای میل کمپوز کرتے ہوئے ایک ننھا تالے کا آئیکون 'کانفیڈنشنل موڈ' کے نام سے ہوگا، جس کو اپلائی کرنے پر جس فرد کے پاس وہ ای میل جائے گی، وہ اس کا مواد آگے فارورڈ، کاپی ، پیسٹ، ڈاﺅن لوڈ یا پرنٹ نہیں کرسکے گا۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

اسی طرح بھیجنے والا صارف ای میل کی ایکسپائری ڈیٹ بھی طے کرسکیں گے جو کہ ایک ہفتہ، ایک ماہ، کئی سال وغیرہ ہوسکتی ہے۔

اسی طرح بھیجنے والا موصول کرنے کی شناخت کی تصدیق پاس کوڈ کے ذریعے کرسکے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر جی میل سے ہٹ کر دیگر ای میل سروسز پر کام کرے گا یا نہیں کیونکہ اس کے لیے کانفیڈنشنل میسج دیکھنے کے لیے گوگل اکاﺅنٹ پر دوبارہ لاگ ان ہونا پڑے گا۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025