• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی: 2 بھارتی ایتھلیٹ کامن ویلتھ گیمز سے باہر

شائع April 13, 2018
بھارتی ایتھلیٹ عرفان کلوٹھم تھوڑی نے 20میٹر ریس میں شرکت کی تھی— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی ایتھلیٹ عرفان کلوٹھم تھوڑی نے 20میٹر ریس میں شرکت کی تھی— فوٹو: اے ایف پی

گولڈ کوسٹ: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قوانین کی خلاف ورزی اور مبینہ ڈوپنگ پر دو بھارتی ایتھلیٹس کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انڈین ایتھلیٹس کے کمرے میں موجود کپ سے سوئی ملی تھی۔

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن kے صدر لوئس مارٹن کی زیر سربراہی معاملے کی سماعت ہوئی جس میں ٹرپل جمپر راکیش بابو، ریس واکر عرفان کلوٹھم تھوڑی اور انڈین ٹیم کے تین آفیشلز پیش ہوئے۔

مارٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹس کی گواہی ناقابل اعتبار اور وہ سچ بتانے سے قاصر ہیں، راکیش بابو اور عرفان کلوٹھم تھوڑی نے سوئی کے حوالے سے پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ راکیش اور عرفان اب کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور اس پر فوری طور پر اطلاق ہو گا، دونوں کے ایکریڈیشن کو منسوخ کر کے انہیں ویلیج سے نکال دیا گیا ہے۔

'ہم نے کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن آف انڈیا سے کہا ہے کہ ان دونوں کو پہلی دستیاب فلائٹ سے فوری طور پر بھارت بھیج دیں'۔

مارٹن نے مزید بتایا کہ بھارتی ٹیم کے تینوں آفیشلز کو تنبیہ بھی کی ہے اور انہیں یہ باور کرا دیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کا کوئی بھی آفیشل قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پایا تو اس کا ایکریڈیشن فوری طور پر ختم کردیا جائے گا۔

ڈوپنگ قوانین کے تحت اگر کسی ایتھلیٹ کے پاس سوئی پائی بھی جائے تو اس کے پاس خصوصی استثنیٰ ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024