• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'سارہ علی خان مصالحہ فلموں کے لیے ہی ہیں‘

شائع April 13, 2018
—فوٹو: مڈ ڈے
—فوٹو: مڈ ڈے

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی نوجوان بیٹی سارہ علی خان جلد ہی فلمی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اگرچہ ان سے متعلق خبر تھی کہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہوگی، تاہم اس فلم کی پروڈکشن کمپنی اور ہدایت کار کے درمیان تنازعات کے بعد اب ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’سمبا‘ ہوگی۔

ایکشن مصالحہ فلم’سمبا‘ رواں برس دسمبر میں ریلیز کردی جائے گی، جس میں اہم کردار رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتھک، سیف علی خان کی بیٹی کو اپنی ہیروئن بنانے کے خواہاں

پہلی فلم ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کرنے والی سارہ علی خان کے حوالے ’سمبا‘ کے ہدایت روہت شیٹھی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے کے لیے انہوں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں روہت شیٹھی نے انکشاف کیا کہ سارہ علی خان نے جب ان سے پہلی ملاقات کی تو اسی دوران ہی انہوں نے ہدایت کار سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’سمبا‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں رنویر سنگھ جیسے نوجوان اور کریزی اداکار کے ساتھ سارہ علی خان کو کاسٹ کرنا بہترین فیصلہ ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا کہ سارہ علی خان ہیں ہی مصالحہ فلموں کے لیے اور وہ ’سمبا‘ میں بہتری اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارہ علی خان نوجوان ہیں، ان کا کیریئر بہت ہی شاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو ’سمبا‘ کے پروڈیوسر کرن جوہر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سارہ علی خان ان کی آنے والی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

اس سے قبل اس فلم کے لیے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سمیت دیگر اداکاراؤں کے نام لیے جاتے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان رنویر سنگھ کی فلم میں کاسٹ

سارہ علی خان نے فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی ایک انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ صرف بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ صرف ہریتھک روشن، شاہد کپور اور رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کی ہیروئن بنیں۔

علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان ہریتھک روشن کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’سپر تھرٹی‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

دوسری جانب عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی سارہ علی خان کو عرفان خان کی بیٹی کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام
—فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024