• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

گوگل جی میل کا ری ڈیزائن ورژن متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع April 12, 2018
— فوٹو بشکریہ دی ورج ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ دی ورج ڈاٹ کام

گوگل کی جانب سے اس کی ای میل سروس جی میل کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جارہا ہے جو کہ آئندہ چند ہفتوں تک صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

اس حوالے سے خبریں گزشتہ روز سامنے آئی تھیں اور بتایا گیا کہ جی میل کے ویب ورژن کو موبائل ڈیوائسز جیسے ورژن کے قریب تر لے جانا ہے۔

مزید پڑھیں : جی میل کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟

اب نئے جی میل ڈیزائن کی تصاویر کے اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں، جس کی آزمائش ابھی گوگل اور اس کے شراکت داروں کے درمیان کی جارہی ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں گوگل میٹریل ڈیزائن کے چند عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ چند نئے فیچرز بھی صارفین کو ملیں گے جو کہ گوگل ان باکس میں متعارف کرائے گئے تھے۔

ان میں سب سے خاص ویب ورژن میں اسمارٹ رئیپلائی کی آمد ہے، یہ وہ فیچر ہے جو موبائل ورژن میں صارفین کو ای میل کے فوری جواب کے لیے سجیشن فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح نیا سنوز فیچر بھی سامنے آنے والا ہے جو کہ مخصوص وقت کے لیے ای میلز کو ان باکس سے غائب کردے گا تاکہ مخصوص صارفین کی ای میل کو اس وقت دور رکھا جاسکے جب تک صارف جواب کے لیے تیار نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے

یہ دونوں فیچرز اس وقت اسمارٹ فونز میں جی میل کے لیے گوگل ان باکس ایپ کا حصہ ہیں اور اب یہ جی میل ویب ورژن میں پیش کیے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے ڈیزائن میں ایک نئی سائیڈبار بھی دی جارہی ہے جس میں گوگل کیلنڈر یا دیگر کو ای میل پیغامات کے ساتھ استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

گوگل کی جانب سے تین نئے لے آﺅٹس بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں ہائی لائٹس اٹیچ مینٹ جیسے دستاویزات اور تصاویر کا ڈیفالٹ ویو، میسجز کا کامپیکٹ ویو وغیرہ شامل ہیں۔

گوگل کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں ان نئی تبدیلیوں کو جی میل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا جس کا اعلان آئندہ ماہ شیڈول گوگل آئی او ڈویلپر کانفرنس کے دوران متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025