• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

3 بیک کیمروں والا آئی فون سامنے آنے کا امکان؟

شائع April 12, 2018
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل

ہیواوے کا نیا فلیگ شپ پی 20 پرو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 3 کیمرے بیک پر دیئے گئے ہیں مگر بہت جلد آئی فون بھی اس فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔

جی ہاں ایپل کی جانب سے 3 بیک کیمروں والے آئی فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

میک ریومرز کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ 2019 میں آئی فون 3 کیمروں کے ساتھ متعارف ہوسکتا ہے اور یہ تینوں 12، بارہ میگا پکسل لینسز کے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان

ممکنہ طور پر یہ تیسرا کیمرہ آئی فون میں 5x زوم کے فیچر میں مدد دے گا۔

ویسے تو ایپل ہمیشہ ہی نئے فیچرز متعارف کرانے میں دیگر کمپنیوں کو پیچھے نہیں چھوڑتی مگر یہ کمپنی اسمارٹ فون انڈسٹری پر بہت زیادہ اثر ضرور ڈالتی ہے۔

3 کیمروں والا آئی فون بلاشبہ مارکیٹ میں ٹرپل کیمرہ اینڈرائیڈ فونز کی بھرمار کا باعث بنے گا۔

آئی فون ایکس (10) اور آئی فون ایٹ پلس میں 12، میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں، جن میں 2x آپٹیکل زوم اور 10x ڈیجیٹل زوم موجود ہے، تاہم نئی رپورٹ میں واضح نہیں کہ 3 کیمروں والے آئی فون میں 5x زوم آپٹیکل زوم ہوگا، ڈیجیٹل زوم یا دونوں کا ہائیبرڈ۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند

ویسے یہ خیال رہے کہ فون کی تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کی صلاحیت کا لینس کاﺅنٹ اور میگاپکسل سے کچھ زیادہ تعلق نہیں ہوتا بلکہ امیج رینڈرنگ سافٹ وئیر، لینس سنسرز، ایچ ڈی آر الگورتھم، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور دیگر عناصر کسی فون کے کیمرے کی کارکردگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

ایپل نے فی الحال اس نئے آئی فون کی تیاری کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جو اس کی حریف کمپنی سام سنگ کے ہوش اڑا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024